طارق جمیل دیوبندی شیعہ اور بریلوی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کی کاوش کر رہے ہیں اللہ جزائے خیر عطا فرمائے اور تمام مکاتب فکر قادیانیت کے خلاف اکٹھے ہیں۔
یہاں طارق جمیل کی بات نہیں ہو رہی۔ بات ہو رہی ہے اھمد رضا خان صاحب کی! اگر آپ کے پاس احمد رضا خان صاحب کی امتِ مسلمہ میں اتحاد پیدا کرنے اور غیر مقلدوں سے بھائی چارہ قائم کرنے کی کوئی مثال ہو تو لائیے!!!
مسلمانوں کا اتحاد ہی تو دشمنوں کو کھٹکتا ہے اس لیے کبھی ان کی مخالفت دیوبندیوں کے لبادے میں آ کر بریلویوں پر طعن کرتے ہیں تو کبھی بریلویوں کے لبادے میں دیوبندیوں کو اکساتے ہیں تو کبھی شیعہ کے لبادے میں سنیوں کو اور کبھی سنیوں کے لبادے میں اہل تشیع کو۔
لیکن برسوں فرقہ وارانہ انتشار کا شکار ہونے کے بعد تمام فرقوں کو یہ بات واضح ہو چکی کہ فرقہ واریت پر مبنی مباحث کے پیچھے کوئی مسلم نہیں بلکہ مرزا ، پیٹر یا ڈیوڈ ہوتا ہے اور اس سے دشمن کی ہی طاقت بڑھتی ہے لہذا اب آپ جس بھی فرقہ وارانہ چینل سے آگ بھڑکائیں گےتمام فرقوں کی طرف سے ایک ہی جواب ملے گا مرزا قادیانی جھوٹا اور جعل ساز ہے اور امت مسلمہ اس کے خلاف باہم متحد ہے۔
وہ دن ماضی کا قصہ بن چکے جب ہمارا دشمن ایک فرقے کے خلاف تنقید کرتا تھا تو دوسرے خاموش رہتے اور خوش ہوتے تھے۔
یعنی پسِ پردہ یہ کھیل جاری رہا ہے کہ کوئی مسلمانوں کا مخالف دیوبندی یا بریلوی بن کر مخالف فرقے پر طعن کرنے آجاتا ہے؟؟؟
تو پھر کیا یہ سمجھا جائے کہ فرقہ بریلویہ میں اب احمد رضا خان صاحب اور بہت سارے بریلوی علماء کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے اور ان کی تعلیمات کی اب کوئی پیروی نہیں کرتا ہے؟ اور آپ اور دوسرے تمام فرقوں کے لئے احمد رضا خان صاحب مسلم نہیں رہے ہیں بلکہ درِحقیقت وہ مرزا، پیٹر یا ڈیوڈ ہیں؟؟؟
فتاوی رضویہ گیارہویں جلد کی چند سطریں حاضر ہیں
جس نے کسی بدمذہب کی توقیر کی اس نے اسلام کو ڈھا دینے میں مدد کی۔(فتاوی رضویہ ج 11 ص: 396)
غیرمقلدوں کا گمراہ وبدمذہب ہونا بروجہ احسن ثابت ہے۔(فتاوی رضویہ ج 11 ص: 373)
شیعہ وغیرہ بدمذہبوں سے شادی کرنا کیسا ہے۔(فتاوی رضویہ ج 11 ص: 367)
بدمذہب کتّا ہے بلکہ کتّے سے بھی بدتر ہے۔(۔(فتاوی رضویہ ج 11 ص: 399)
بدمذہب لوگ دوزخیوں کے کتّے ہیں۔(۔(فتاوی رضویہ ج 11 ص: 399)
قصبہ بھوجپورضلع مراد آباد سے چند بریلویوں نے اپنے ایک عالم سے تیس سوالات کئے ، ان کے جوابات میں سے من وعن ایک اقتباس پیش کرتا ہوں ۔
((پھر چونکہ قادیانی، وہابی، دیوبندی، غیرمقلد، ندوی، مودودی تبلیغی یہ سب کے سب حکم شریعت اسلامیہ گمراہ، بد عقیدہ بد دین، بد مذہب ہیں اس لئے حدیث و فقہ کے ارشاد کے مطابق اس شرعی دینی مسئلہ سے سب کو آگاہ کر دیا جاتا ہے کہ قادیانیوں، غیر مقلدوں، وہابیوں، دیوبندیوں، مودودیوں و غیرہ بدمذہبوں کے پیچھے نماز پڑھنا سخت حرام ہے۔ ان سے شادی بیاہ کا رشتہ قائم کرنا اشد حرام ہے۔ ان کے ساتھ نماز پڑھنا سخت گناہ کبیرہ ہے۔ ان سے اسلامی تعلقات قائم کرنا اپنے دین کو ہلاک اور ایمان کو برباد کرنا ہے جو ان باتوں کو مان کر ان پر عمل کرے گا اس کے لئے نور ہے اور جو نہیں مانے گا اس کے لئے نار ہے۔ والعیاذ باللہ تعالٰی))
شہزاد قادری ترابی اپنے ایک مضمون "ہم اپنی بیٹی کا نکاح کس سے کریں؟" کے تحت لکھتے ہیں۔
"موجودہ دور کے گستاخ فرقے جن میں دیوبندی ‘وہابی (اہلحدیث)‘ شیعہ‘ بوہری‘ قادیانی اور مودودی شامل ہیں‘ یہ تمام بدمذہب ہیں۔ ان سے رشتہ ناطہ جوڑنا منع ہے۔ یہ تمام بدمذہب ہم اہلسنت و جماعت سنی حنفی بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والوں بدعتی اور مشرک کہتے ہیں۔"
بلال برکاتی نام کا کوئی بریلوی "نظم وہابی دیوبندی بدعقیدہ" کے عنوان سے نظم لکھا ہے اس کا دو شعر آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔
شرافت کے لبادے میں بڑے عیّار پھرتےہیں
وہابی بد عقیدے ہرطرف مکّار پھرتے ہیں
پڑوسی کے حوالے کرکے اپنے بال بچوں کو
ملے کھانا تو چلّےکیلئے تیار پھرتے ہیں
اب بتائیے جناب کون کس کے لبادے میں آیا ہے؟؟؟؟
دوسری بات یہ جو آپ بناء ثبوت ہر کسی پر قادیانیت کا الزام لگاتے رہتے ہیں وہ کیا ہے؟؟؟ آپ کے خیال سے آپ بہت بڑا کارنامہ انجام دے رہے ہیں؟؟؟ دوسروں کو نصحیت اور خود میاں فصیحت!!! واہ بھئی !!!