فرحان دانش
محفلین
میں ایک RAR فارمیٹ کی فا ئل کا پاسورڈ بھول گیا ہوں۔ کیا کسی طریقے سے اس کا پاسورڈ بریک ہو سکتا ہے؟
ٹولز تو سینکروں موجود ہیں لیکن رار فائل کے پاسورڈ توڑنے کے لیے ڈکشنری اٹیک یا بروٹ فورس اٹیک کے طریقے استعمال کیےجاتے ہیں۔ اگر تو آپ نے کوئی انگریزی کا لفظ یا نام رکھا تھا تو ڈکشنری اٹیک موثر ہے جو کم وقت لیتا ہے لیکن اگر ایسا نہیں تھا اور آپ نے الفا نمیرک اور سپیشل کیریکٹر وغیرہ کا اشتراک پاسورڈ کے طور ہر استعمال کیا تھا تو کیریکٹرز کی تعداد اور کمپلیکسٹی علاوہ ازیں کمپیوٹر کی پراسسنگ پاور پر منحصر ہے کہ کتنا وقت لگے گا۔ اگر پاسورڈ چار چھ کیریکٹر کا تھا تو ایک سے تین دن اور اگر بیس تیس کیریکٹرز پر مشتمل تھا تو پاسورڈ بریکنگ کے پراسس میں کمپیوٹر سالوں کا عرصہ بھی لگا سکتا ہے۔
RAR فارمیٹ کی فا ئل کا پاسورڈ توڑنا ایک مشکل کا م ہے۔ کچھ سال پہلے کافی مشقت کے بعد میں بھی "فاتح" کے نتائج پر پہنچا تھا ۔۔۔ اور کوئی فتح حاصل نہیں ہوئی اس لئے بعد میں ایسا کرنے سے توبہ کر لی۔میں ایک RAR فارمیٹ کی فا ئل کا پاسورڈ بھول گیا ہوں۔ کیا کسی طریقے سے اس کا پاسورڈ بریک ہو سکتا ہے؟