RAR پاسورڈ کریک کرنا

السلام علیکم​
ایک رار فائل کے پاسورڈ کو کریک کرنا ہے کوئی اچھا اور بہترین سافٹ ویر یا طریقہ بتا دیں۔پلیز۔۔۔۔۔
:idontknow:
 
محمدصابر

محفلین
کوئی سپر کمپیوٹر تلاش کر کے ڈکشنری اٹیک کروا لیں ضروری نہیں ہے کہ وہ بھی کام کرے یا سالوں تک آپ کو انتظار کروائے اس لئے بہتر ہے کہ بھول جائیں۔ :)
 
علی خان

محفلین
ایک سافٹ ویر ملا ہے پر وہ رجسٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ آدھا پاسورڈ بتا رہا ہے پورا نہیں۔
اگر وہ RAR فائل اپکا اپنا ہے۔ تو پھر تو پاسورڈ کے کچھ حصے دیکھ کر آپ باآسانی اپنا دیا ہوا پاسورڈ یاد کرسکتے ہیں۔ اور باقی ایک نارمل پاسورڈ کو کریک کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اسکے لئے بہت زیادہ ٹائم درکار ہے۔ اور پاسورڈ جتنا زیادہ لفظوں میں ہوگا اتنا ہی زیادہ ٹائم درکار ہوگا۔ اور یہ ٹائم دنوں سے لے کر سالوں تک ہو سکتا ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین

ایسا کیوں ہے بھلا ۔ پاسورڈ لگانے میں تو پل بھر کا وقت لگتا ہے ۔ مگر توڑنے میں اتنا کہ بات سالوں تک پہنچ جائے۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کنڈی تو ضرور ہے۔
 
ایسا کیوں ہے بھلا ۔ پاسورڈ لگانے میں تو پل بھر کا وقت لگتا ہے ۔ مگر توڑنے میں اتنا کہ بات سالوں تک پہنچ جائے۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کنڈی تو ضرور ہے۔
دراصل آپ نے کبھی پاس ورڈ کریک کیا نہیں ہے اس وجہ سے آپ ایسا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔مجھے ایک مرتبہ پاس ورڈ کریک کرنے کی ضرورت پیش آگئی تو میں نے امریکہ میں پاس ورڈ کریک کرویا تھا کیونکہ پاکستان میں بجلی ہی چلی جاتی ہے ۔۔۔۔ہا ہاہا ہا
 
اشتیاق علی

لائبریرین
دراصل آپ نے کبھی پاس ورڈ کریک کیا نہیں ہے اس وجہ سے آپ ایسا کہہ رہے ہیں۔۔۔ ۔مجھے ایک مرتبہ پاس ورڈ کریک کرنے کی ضرورت پیش آگئی تو میں نے امریکہ میں پاس ورڈ کریک کرویا تھا کیونکہ پاکستان میں بجلی ہی چلی جاتی ہے ۔۔۔ ۔ہا ہاہا ہا
معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔
مگر میں وقت کی بات کر رہا تھا کہ پاسورڈ لگانے میں اتنا کم وقت اور توڑنے میں سالہ سال۔ ایسا کیوں؟
 
علی خان

محفلین
یہ رہے فاتح بھائی کے الفاظ:
ٹولز تو سینکروں موجود ہیں لیکن رار فائل کے پاسورڈ توڑنے کے لیے ڈکشنری اٹیک یا بروٹ فورس اٹیک کے طریقے استعمال کیےجاتے ہیں۔ اگر تو آپ نے کوئی انگریزی کا لفظ یا نام رکھا تھا تو ڈکشنری اٹیک موثر ہے جو کم وقت لیتا ہے لیکن اگر ایسا نہیں تھا اور آپ نے الفا نمیرک اور سپیشل کیریکٹر وغیرہ کا اشتراک پاسورڈ کے طور ہر استعمال کیا تھا تو کیریکٹرز کی تعداد اور کمپلیکسٹی علاوہ ازیں کمپیوٹر کی پراسسنگ پاور پر منحصر ہے کہ کتنا وقت لگے گا۔ اگر پاسورڈ چار چھ کیریکٹر کا تھا تو ایک سے تین دن اور اگر بیس تیس کیریکٹرز پر مشتمل تھا تو پاسورڈ بریکنگ کے پراسس میں کمپیوٹر سالوں کا عرصہ بھی لگا سکتا ہے۔
 
م م م م۔ اب سمجھ میں آیا ۔ کہ پاسورڈ کیسا پتہ کرتا ہے۔
 
علی خان

محفلین
ایسا کیوں ہے بھلا ۔ پاسورڈ لگانے میں تو پل بھر کا وقت لگتا ہے ۔ مگر توڑنے میں اتنا کہ بات سالوں تک پہنچ جائے۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کنڈی تو ضرور ہے۔

اگر کوئی بہت قیمتی ڈاٹا ہے تو ایک کمپیوٹر اسکے لئیے وقف کرکے 24 گھنٹہ اس پر جب تک وہ پاسورڈ نہ توڑ دے چلاتے رہیں اور یہ کام 24 گھنٹہ کرتے ہوئے مہینوں میں بھی مکمل ہوسکتا ہے یا اس بھی زائید وقت مختصر میں یہ کہ پاسورڈ کس قسم کا لگایا گیا ہے اس پر اور آپ کس میتھیڈ کا انتخاب کرتے ہیں اس پر منحصر ہے اپر کیس لور کیس سمبل اسپیس ، یہ سب پاسورڈ میں ہوسکتے ہیں۔ اور ہر پروگرام پہلے اپر کیس A سے شروع کرتا ہے اسکے ساتھ A to Z کو آزماتا ہے پھر a to z پھر۔۔۔۔۔ بہت لمبی کہانی اسکا فراق ہی چھوڑ دیں۔
اور اگر آزمانہ ہی ہے تو Advanced ZIP Password Recovery یا کوئی اور لیکر خود ایک پاسورڈ والی رار فائیل بنالیں 6 عددی اور 3 عدد شروع کے پہلے ہی پروگرام کو دے دیں اورپھر تماشہ دیکھیں
 
علی خان

محفلین
ایسا کیوں ہے بھلا ۔ پاسورڈ لگانے میں تو پل بھر کا وقت لگتا ہے ۔ مگر توڑنے میں اتنا کہ بات سالوں تک پہنچ جائے۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کنڈی تو ضرور ہے۔
کوئی بھی رار پاسورڈ کریکر سافٹ وئیر
مطلب اسکا یہ ہے کہ رار انکیریپٹ میتھڈ میں پاسورڈ جب شامل کیا جاتا ہے تو وہ کسی متعینہ صورت میں انکریپٹ شدہ فائیل میں شامل نہیں ہوتا جس سے ڈس کلمبنگ کرنے والے اسکو یا ڈس کلمبنگ سافٹ وئیرس اسکو ڈیڈیکٹ نہیں کرسکتے اس لئیے اس کے پاسورڈ کو کریک کرنے کے لئیے وہ بروٹ میتھیڈ استعمال کرتے ہیں مثلاً ایک فائیل میں پاسورڈ لگایا گیا. KhaN454 اب آپ اسکو کریک کرنا چاہتے ہیں تو پاسورڈ کریکر سافٹ وئیر میں آپ کو سیٹنگ کرنا ہوگی
1= آپ کے انداز سے کتنے ڈیجیٹ کا پاسورڈ ہوسکتا ہے؟ اسکا انداز لگا کر اتنے عدد کو درج کرنا ہوگا .اگر آپکے انداز سے زائید عدد کا پاسورڈ ہے تو آپ کی محنت و وقت برباد .
اپر کیس یا لور کیس یا پھر دونوں اور ساتھ ساتھ گنتی اور سمبال بھی اسمیں سے کون کون سی چیز استعمال ہوئی ہے پاسورڈ میں یہ آپ کو انداز لگا کر سافٹ وئیر میں اسکی سیٹنگ کرنی ہوگی. اگر اسمیں سے کوئی انداز آپ کا غلط ہے یعنی جیسا کہ اوپر مثال میں لور کیس اور اپر کیس استعمال کیا گیا آپ نے صرف لور کیس یا اپر کیس ہی میں سفٹ وئیر کو کام کرنے کا حکم دیا تب بھی ناکامی ہوگی وقت برباد ہوگا.
اگر بل الفرض آپ نے احتیاطاً سارے آپشن استعمال کرلئے تب مسلسل 24 گھنٹے اسکام کو کرتے ہوئے کئی مہینوں میں سافٹ وئیر اس پاسورڈ تک پہنچے گا. اپنے کام کرنے کے انداز کی وجہ سے
اب ہلکے پھلکے انداز میں کام کا طریقہ سمجھیں
آپ نے اپرکیس لور کیس آپشن دیا 8 عدد کے پاسورڈ کے ہونے کا انداز لگا کر . اب سافٹ وئیر اپنا کام اسطرح شروع کرے گا کہ پہلے A کو لیگا اور اسکے آگے A to Z ہر ایک کو لگا کر دیکھے گا پھر Aکے آگے a to z لگا کر دیکھے گا جب پاسورڈ نہیں ملا تو پھر Bکو پہلا عدد بنائے گا اور مندجہ بالا کام اسکے ساتھ دہرائے گا اسی طرح سے وہ Z تک کو پہلا عدد بناکر جائے گا پھر لور کیس کےa to zکو پہلا عدد بناکر یہی سب کچھ کرے گا یہ ہوا دو عدد کے ساتھ اب تین عددی کام شروع ہوگا.AAکے ساتھ AtoZ اورپھر a to z اور پھر Aa کے ساتھ A to Z پھر a to z پِھر.. پُھر .. پِھر ...پُھر..پِھر ...پُھر...
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اگر کوئی بہت قیمتی ڈاٹا ہے تو ایک کمپیوٹر اسکے لئیے وقف کرکے 24 گھنٹہ اس پر جب تک وہ پاسورڈ نہ توڑ دے چلاتے رہیں اور یہ کام 24 گھنٹہ کرتے ہوئے مہینوں میں بھی مکمل ہوسکتا ہے یا اس بھی زائید وقت مختصر میں یہ کہ پاسورڈ کس قسم کا لگایا گیا ہے اس پر اور آپ کس میتھیڈ کا انتخاب کرتے ہیں اس پر منحصر ہے اپر کیس لور کیس سمبل اسپیس ، یہ سب پاسورڈ میں ہوسکتے ہیں۔ اور ہر پروگرام پہلے اپر کیس A سے شروع کرتا ہے اسکے ساتھ A to Z کو آزماتا ہے پھر a to z پھر۔۔۔ ۔۔ بہت لمبی کہانی اسکا فراق ہی چھوڑ دیں۔
اور اگر آزمانہ ہی ہے تو Advanced ZIP Password Recovery یا کوئی اور لیکر خود ایک پاسورڈ والی رار فائیل بنالیں 6 عددی اور 3 عدد شروع کے پہلے ہی پروگرام کو دے دیں اورپھر تماشہ دیکھیں
تماشہ دیکھنے سے تو ہم قاصر ہیں کیونکہ ایسے سافٹ وئیر انسٹال نہیں کر سکتے دفتر والے کمپیوٹر میں۔
 
Top