محترم ایوب بھائی
زیادہ کچھ نہیں، آپ جہاں انگلش ٹائپ کر رہے ہیں وہاں اردو (ان پیج) کی طرح کی بورڈ پر ہاتھ چلائیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر یوز کررہے ہوں ، اور جاوا اسکرپٹ ڈیسیبل ہو ۔ ایسی صورت میں جاوا اسکرپٹ کو اینیبل کرلیں یا موزیلا فائر فوکس یوز کریں۔
اردو کے کچھ فونٹس ڈاونلوڈ کرلیں ، جیسے : علوی نستعلیق ، جمیل نوری نستعلیق وغیرہ
ان فونٹس کو اپنے کمپیوٹر کے ۔۔۔ c:\windows\font فولڈر میں رکھ دیں
اگر آپ مشہور زمانہ ان پیج سے ناواقف ہیں تو بس اتنا سمجھ لیں کہ اس جگہ لکھنے کا طریقہ نہایت آسان ہے کیونکہ
الف کے لیے "اے" اور ب کے لیے "بی" پ کے لیے "پی" ت کے لیے "ٹی" اور ٹ کے لیے "ٹی" ۔۔۔اسی طرح سارا کچھ
شروع میں دقت تو ہر کام میں ہوتی ہے مگر پریکٹس میکس پرفیکٹ کا کلیہ بھولنا نہیں چاہیے۔