Revo

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ابھی ایک ای میل پڑھنے پر پتہ چلا کہ پاکستان نے Revo نامی پہلی پاکستانی کار متعارف کرائی ہے۔ وزیرٍ اعظم جناب شوکت عزیز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری سے انجینیئرنگ بالخصوص موٹر انجینیئرنگ کی طرف منتقل ہو رہا ہے تاکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے

یہ کار 800 اور 1050 سی سی میں پیش کی جائے گی۔ اس وقت کار کا انجن اور ٹرانسمیشن چین سے آیا ہے۔ لیکن مستقبل میں یہ کار مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی جائے گی

دیوان موٹرز یہ کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ سال 10-2009 تک اس کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ابھی اس کارخانے میں سالانہ ایک لاکھ اور اکتالیس ہزار کاریں تیار کرنے کی صلاحیت ہے

پاکستان اب ان 16 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو کار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

اس سلسلے میں مزید کوئی دوست معلومات دے سکیں تو میں بہت مشکور رہوں گا
 

دوست

محفلین
یہ تو کافی دیر کی بات ہے کراچی میں اس کی کاریں چل بھی رہی ہیں شاید۔
بہرحال اکثر ٹیکنالوجی چین کی آرہی ہے پاکستان میں۔
 

منہاجین

محفلین
11954689_da3f59a74f_m.jpg
 
Top