آر ایس ایس کے یوں تو کئی فل فارم ہیں جن میں سے ایک ہے رئیلی سمپل سنڈیکیشن جس کا مطلب ہو سکتا ہے انتہائی سہل اجراء۔
در اصل دیکھا جائے تو اکثر ویب کنٹینٹ میں درج ذیل میں سے کچھ خواص پائی جا سکتی ہیں۔
عنوان، وضاحت، متن، خلاصہ، مصنف، وقت وغیرہ۔ بس یوں کہہ لیں کہ انھیں چیزوں کو ویب سائٹوں میں مختلف انداز اور تزئین و آرائش کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ آر ایس ایس انھیں معلومات کو بہت ساری ویب سائٹوں سے ایکس ایم ایل ڈاٹا فارمیٹ میں جمع کرنے کا نام ہے۔ جسے آپ مصنف کی مرضی کے برخلاف اپنے انداز میں دیکھ سکتے ہیں کیوںکہ یہ ایکس ایم ایل کسی بھی طرح کی اسٹائل سے پاک ہوتا ہے اور اس میں صرف معلومات ہوتی ہے۔
ابھی حال ہی میں میں نے
ماورائی فدیڈر ایک عدد آر ایس ایس فیڈ ریڈر بنایا ہے جہاں آپ بہت سارے اردو بلاگز اور فورمز میں پوسٹ کیئے گئے مراسلوں کو اکٹھا پڑھ سکتے ہیں۔