S.d فارمیٹ میں وڈیود کیسے ڈاون لوڈ کی جائے

السلام علیکم
ہم اکثر یو ٹیوب سے ویڈیو ڈاون لوڈ کرتے ہیں جو کہ ایم پی فور فارمیٹ میں ہوتی ہین کیا کوئی ایس آن لائن سائٹ کا پتہ دے بتا دے سکتا ہے کہ اس پر ایس ڈی کی سہولت مؤجود ہو تاکہ گھر میں ایل ای ڈی پر وہ ویڈیو دیکھی جاسکے۔
 

اسد

محفلین
پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ کے ٹی‌وی پر کس فورمیٹ کی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔ ایس ڈی صرف ریزولوشن کو ظاہر کرتی ہے، ویڈیو/آڈیو انکوڈنگ کو نہیں۔

جب یہ معلوم ہو جائے تو بجائے کسی دوسری سائٹ کے، اپنے براؤزر کے لیے کوئی ایسا ڈاؤنلڈر ایڈ آن استعمال کریں جو یو‌ٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اسے آپ کے ٹی‌وی کی مطلوبہ فورمیٹ میں تبدیل کر دے۔
یا
ڈاؤنلوڈ شدہ MP4 فائلوں کو کسی ویڈیو کنورٹر سوفٹ‌ویئر میں اپنی مطلوبہ فورمیٹ میں تبدیل کر لیں۔
 
Top