نیرنگ خیال
لائبریرین
یہ بات درست ہے کہ ہندومت میں انسانی قربانی کے بھی واقعات ملتے ہیں۔ مگر جب بات مذہب کے تصور کے ہو۔ تو وہاں پر پیروکاروں کے اعمال کی بجائے مذہب کی تعلیمات کو دیکھتا جاتا ہے۔ اب اس صاحب مضموں نے ادھوری معلومات دانستہ بیان کی ہوں تو ہم کیا کریں۔۔۔ ویسے بھی میڈیا کا کالم تھا۔۔۔ لہذا قابل اعتبار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔۔۔ہندومت میں کئی جگہ جانوروں کی قربانی کے علاوہ انسانی قربانی بھی ملتی ہے۔ کالی ماتا جسے کہا جاتا ہے، اس کی تصویر یا مجسمے میں انسانی سر کٹا ہوا دکھایا جاتا ہے جسے کالی ماتا نے اٹھایا ہوا ہوتا ہے اور اس کے منہ سے خون ٹپک رہا ہوتا ہے۔ تاہم اب یہ کہنا دشوار ہے کہ آیا اس کی جڑیں مذہب سے ملتی ہیں یا پھر ثقافت اور روایتوں سے۔ ویسے کہ نیپال میں ہر پانچ سال بعد میلہ لگتا ہے جس میں بے شمار جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے
پس نوشت: دیگر الہامی اور غیر الہامی مذاہب میں قربانی کا تصور
تدوین: کالم کا ربط شامل کیا ہے۔