امجد میانداد
محفلین
السلام علیکم،
پچھلے کچھ دنوں سے گلاسگو سے شائع ہونے والے ایک اردو اور انگلش میگزین کی ویب سائٹ پہ کام کر رہا تھا۔
کلائنٹ نے مجھ سے پوچھا کہ ویب سائٹ کیسی بہتر رہے گی، آیا ای جنگ کی طرح اخباری شکل میں جس میں سرخیوں پہ کلک کرنے کے بعد پوری تحریر کھلتی ہو یا isuu.com کی طرح فلپ ہوتے صفحوں والی۔ یا پھر کوئی اور تجویز تو میں نے انہیں یونیکوڈ میں سمپل ویب سائٹ کا مشورہ دیا جس میں سوشل میڈیا کے ساتھ انٹیگریشن بھی اچھی ہو اور سرچ کرنے میں اور مواد پھیلانے میں زیادہ آسان ثابت ہو۔
اس سلسلے میں انہوں نے مجھے گزشتہ شمارے کا مواد اِن پیج کی صورت میں بھیجا جسے میں نے بلال بھائی کے آن لائن اِن پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر سے کنورٹ کر کے جتنا مجھے لے آؤٹ کے لیے ضرورت تھا اتنا استعمال کر لیا۔
تو اس سلسلے میں انہیں میری تجاویز تو پسند آ گئیں اور مجھے پروجیکٹ مل گیا۔ ایک مسئلے کی وجہ سے آفس جانے سے قاصر رہا تو جلدی سے اس پر کچھ کام کر لیا۔
اب تک جو کچھ سامنے آیا وہ انہیں بہت پسند آیا ہے۔ آج ان کا فون آیا کہ ویب سائٹ کا افتتاح گورنر پنجاب کریں گے اور بریفنگ کے لیے آپ کو آنا ہو گا۔ اس لیے اب اس میں جتنی نقش کاری کر سکتے ہیں کر لیں تاکہ صحیح معنوں میں جاندار نظر آئے۔
www.shaboroze.com
آپ بھی ذرا دیکھ لیں اس میں مزید کیا بہتری لائی جا سکتی ہے۔
میری اپنی ذاتی تجویز ہے جسے میں نے ان سے شئیر نہیں کیا کہ میں نے اس میں فورم کا اضافہ بھی کیا ہے جس کی ٹرانسلیشن پہ کام کر رہا ہوں۔ جس میں وزِٹرز یا بہتر یہ ہو گا کہ ممبرز اخبار کی خبروں کالمز پر تبصروں اور مباحثوں کے علاوہ اپنے کالمز اور تحریریں بھی دے سکیں گے اور ان میں سے منتخب تحریریں اخبار کے آن لائن اور پرنٹ دونوں ایڈیشنز میں شائع کی جائیں۔
اس میں ایونٹس اور ان سے متعلقہ خبریں اور تصویری اور ویڈیو البم بھی ہوں گے۔
آپ کی آراء کا شدت سے منتظر ہوں۔