ابن سعید
خادم
رفتار بڑھانے کے لیے کچھ جادوئی کام کیے جا سکتے ہیں مثلاً ساری سی ایس ایس اور جا وا اسکرپٹ فائلوں کو پروڈکشن سائٹ میں ایک سی ایس ایس اور ایک جاوا اسکرپٹ فائل میں اسی ترتیب سے یکجا کر کے مینیفائی کر دیں۔ دوسرا کام یہ کریں کہ جا وا سکرپٹ کو ہیڈر کے بجائے صفحے کے نیچے کلوزنگ باڈی ٹیگ کے اوپر شامل کریں تا کہ جاوا اسکرپٹ کی لوڈنگ اور ایکزیکیوشن مکمل ہونے تک ماندہ ایچ ٹی ایم ایل لوڈنگ اور رینڈرنگ منتظر نہ رہے۔ اس کے علاوہ براؤزر کیشنگ سے استفادہ کریں اور متعلقہ ہیڈر سیٹ کر دیں۔جنابِ من یہ ورڈ پریس ہی تو ہے ، اسے واقعی وقت نہیں لینا چاہیے اس پر کچھ کام کرتا ہوں اس سلسلے میں۔ شاید ابن سعید بھائی بھول چوک کر اس کوچہ میں آ جائیں تو کچھ بات بن جائے
ڈیزائن میں ابھی بہت سارے مسائل ہیں اور ان کو حل کیے بغیر اجرا مت کیجیے گا۔ اول تو یہ کہ سو دو سو کیلو بائٹ سے بڑی فونٹ فائل کی ویب امبیڈنگ نہ کی جائے تو بہتر ہے، اردو کے لیے ہم یہ حد تین چار سو کیلو بائٹ بھی کر لیں اگر اولین مخاطبین کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہو، لیکن یہ حجم ایم بی میں تو بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ بالکل بھی نہیں!!! آپ فونٹ کی کنسسٹینسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں تو ڈیزائن کنٹرول میں رہے گا۔ اس کا ایک طریقہ کار یہ ہو سکتا ہے کہ مینو بار اور ٹیمپلیٹ کا سارا مواد کسی اچھے نسخ فونٹ میں رکھیں اور اس کی فونٹ امبیڈنگ کر دیں (اور امبیڈیڈ فونٹ کی کیشنگ ضرور کریں) جب کہ فری ٹیکسٹ پر نستعلیق سے لے کر نسخ فونٹ تک کی ایک سیریز لکھ دیں سی ایس ایس میں تو کہ ممکنہ حد تک بہترین شکل میں مواد نظر آئے یا گریس فلی ڈی گریڈ ہو۔
گوگل کروم ورژن 31 میں صفحے پر اوپر سے نیچے تک لمبی لمبی دھاریاں نظر آ رہی ہیں جیسے تھوڑی تھوڑی دور پر صفحے کو لمبائی میں چیر دیا گیا ہو۔
براؤزر کی چوڑائی کم کر کے فون کی پروفائل میں لائیں تو مینو بار ایک ڈراپ ڈاؤن سیلیکشن میں تبدیل ہو جاتا ہے جس میں ٹیکسٹ کی لائن ہائٹ اور پیڈنگ وغیرہ درست نہیں، نتیجتاً اس میں لکھے آپشن کا محض کٹا ہوا سرا نظر آتا ہے، ممکن ہے کہ جس فونٹ میں آپ سائٹ کو دکھانا چاہتے ہیں اس میں وہ درست نظر آتا ہو، لیکن ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔
صفحے میں غیر ضروری افقی اسکرول بار نظر آ رہا ہے جسے بائیں جانب اسکرول کرنے پر ایک ڈارک علاقے میں چلے جاتے ہیں، اس کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔