مبارکباد Shaista بطور لائبریری رکن

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، Shaista ہماری نئی ممبر ہیں‌اور انہوں نے اردو ڈیجیٹل لائبریری کو جائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب چونکہ وہ لائبریری ممبر بن چکی ہیں، اس لیے انہیں‌ بہت بہت

مبارکباد
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شائستہ صاحبہ، لائبریری میں شمولیت کرنے کے لئے بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔امیدہے آپ لائبریری کے لئے ایک اچھااضافہ ثابت ہوں گی (انشاء اللہ)


والسلام
جاویداقبال
 

سندباد

لائبریرین
شائستہ آپ کو اردو لائبریری میں خوش آمدید۔ امید ہے آپ لائبریری کے علمی ذخیرے میں اضافہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید شائستہ لائبریری میں۔ اور مبارکباد بھی کہ سبزہ نصیب ہوئیں۔ ہری بھری رہیں اور خوش رہیں اور اردو کی خدمت کریں۔
 

شائستہ

محفلین
بہت بہت شکریہ سب لوگوں کا، ،،،واہ ممبر شپ تو آسان ہے میں سمجھی رہی تھی کافی مشکل ہوگی،،انشااللہ میری پوری کوشش ہوگی کہ لائبریری کے سلسلے میں کچھ نہ کچھ کروں
 

قیصرانی

لائبریرین
Shaista نے کہا:
واہ ممبر شپ تو آسان ہے میں سمجھی رہی تھی کافی مشکل ہوگی،،انشااللہ میری پوری کوشش ہوگی کہ لائبریری کے سلسلے میں کچھ نہ کچھ کروں
کچھ نہ کچھ نہیں، بہت کچھ کرنا ہوگا جناب :) ہم اتنی آسانی سے فارغ نہیں‌بیٹھنے دیں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، اعجاز صاحب المعروف استاد محترم نے آپ سے کچھ کہا ہے۔ اگر آپ وہ کام کرنا چاہ رہی ہیں تو بتا دیں۔ اگر اس کام میں دلچسپی نہیں‌ لینا چاہ رہیں تو پھر بتائیں‌ تاکہ کچھ متبادل بتایا جا سکے :)
 

شائستہ

محفلین
جی کہا ہے انہوں نے ، لیکن‌ اس بارے میں‌ چند سوال ہیں
1۔ ترجمہ اکیلا لکھنا ہے یا تفسیر بھی ساتھ لکھنی ہے
2۔ کہاں‌پر لکھنا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
Shaista نے کہا:
1۔ ترجمہ اکیلا لکھنا ہے یا تفسیر بھی ساتھ لکھنی ہے
2۔ کہاں‌پر لکھنا ہے
تفہیم میں‌جس طرح اور جس ترتیب سے مواد موجود ہے، ویسے ہی۔ عربی لکھنے کی ابھی ضرورت نہیں ہے کہ وہ دیگر جگہوں سے مل سکتی ہے

جب آپ لکھنا شروع کریں گی تو لائبریری کے اندر جاکر ایک نیا دھاگہ کھولیں اور وہیں لکھنا شروع کردیں

لائبریری کے اندر اس جگہ نیا دھاگہ کھولنا ہے
 

شائستہ

محفلین
قیصرانی مجھے لگتا ہے آپ پھر بھول گئے ہیں ، کچھ معلومات یہاں‌پر پوسٹ کرنے کو کہا تھا میں نے،، مہربانی ہوگی
 
Top