shazi aur talha ki wapsee

ماوراء

محفلین
آج آ گئے ہوں گے تعبیر۔
اور ناراض ہو کر نہیں گئے تھے۔۔بھیا نے ان کو خود پاکستان بھیجا تاکہ یہ جان سکیں کہ بھیا ان کے بغیر کتنا عرصہ رہ سکتے ہیں۔ اور اب واپس بلوا لیا ہے۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی فیصل بھائی، اگر آپ کو فرصت ہو تو، آ کر یہ بتائیں کہ کتنا عرصہ بیچلر لائف گزاری؟
 

تعبیر

محفلین
آج آ گئے ہوں گے تعبیر۔
اور ناراض ہو کر نہیں گئے تھے۔۔بھیا نے ان کو خود پاکستان بھیجا تاکہ یہ جان سکیں کہ بھیا ان کے بغیر کتنا عرصہ رہ سکتے ہیں۔ اور اب واپس بلوا لیا ہے۔:grin:

شکریہ ماوراء پر آجکل آپ خود کہاں ہیں :confused:
ایسے ہی کرتے ہیں یہ شوہر حضرات پہلے خوش ہوتے کہ چلو جان چھوٹی بیوی کے بغیر کچھ دن آرام سے گزاریں گے لیکن لگ پتہ جاتا ہے اور ایک ہفتے کے بعد ہی سر کھانا شروع ہو جاتے ہیں واپس آجاؤ ۔ اب اللہ ہی جانے کہ سچ میں ہم بیویوں کی ہی یاد آ رہی ہوتی ہے یا فل ٹائم نوکرانی کی :rolleyes:

فیصل بھائی کہاں رہ گئے آپ :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ غلط ہے اور سراسر الزام ہے ہم معصوم اور بھولے بھالے مردوں پر جو اپنی بیوی کی باتوں میں آ جاتے ہیں۔

بیگم صاحبہ کو پہلے تو میکے جانے کا شوق ہوتا ہے، اپنے بھائی بہن یاد آ رہے ہوتے ہیں۔ اور بندہ بھی کہتا ہے کہ چلو اچھا ہے دو تین ماہ بیچلر لائف گزار لے اور اپنی پرانی یادیں تازہ کر لے۔ جی بھر کے دوستوں سے مل لے، راتیں گھر سے باہر تاش کھیلنے میں گزار دے۔ کوئی روک ٹوک نہ ہو۔ لیکن بس دو سے تین ماہ۔ اس سے زیادہ نہیں۔
 

تعبیر

محفلین
یاخدایا آپ اتنے مہینے بھابھی کے بخیر رہ لیتے ہیں جبکہ مجھے یہ خوش فہمی تھی کہ شوہر حضرات بیویوں کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں رہ سکتے
آپ نے تو میری خوش فہمی کا بہت برے طریقے سے قتل کر دیا :brokenheart:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی میری خاتون اول پورے 85 دن پاکستان رہ کر آئی ہیں۔ وہ تو رمضان کی وجہ سے جلد آنا پڑا نہیں تو اور بھی رہ لیتیں۔
 

تعبیر

محفلین
چچ چچ آپ کے اتنی جلدی عیاشی و آزادی کے دن ختم ہو گئے
پھر آپ کو افسوس ہوا یا خوشی ؟؟؟
 

زین

لائبریرین
میں بھی آجکل خوش رہنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن کچھ نہ کچھ مسئلہ ہوجاتا ہے :(
 

تیشہ

محفلین
ہاں ناں باجو اس میں خاتون اول بھی خوش رہتی ہے۔



بھابھی تو آل ریڈی خوش ہی خوش ہوتیں ہیں ، جب جب فون کرو خوشگوار موُڈ میں ہوتیں ہیں مجھے بہت سکون ملتا ہے انکی باتیں سنُ کے ۔ کاش قریب ہوتیں تو میں بھی ایسی باتیں ، درس سیکھنے روز ہی پہنچی ہوتی :battingeyelashes:
 

زین

لائبریرین
تمہارے لیے میرا مشورہ ہے کہ شادی کر لو۔ دونوں خوش خوش رہنا۔

اگر یہ بات سچ ہے تو میں‌ عید کے بعد ہی تیاریاں شروع کردوں :grin:

لیکن یہاں تو شادی شدہ مردوں کے خوش رہنے کی بات ہو رہی ہے۔۔:grin:
تمھاری شادی ہو گئی؟

تو شادی سے پہلے کیا انسان خوش خوش رہتا ہے :confused:
 
Top