Simerdo 4.1جاوا یونی کوڈ ایڈیٹر

دوست

محفلین
(نبیل بھائی سے معذرت کے ساتھ کہ مجھ سے صبر نہیں ہوسکا)
جی ہاں مجھ سے صبر نہیں ہوسکا۔ اصل میں مجھے یہ پسند ہی اتنا آیا ہے کہ جلدی جلدی آپ سے شیئر کر لوں اور آپ کی رائے بھی لوں جو کہ اصل میں نبیل بھائی نے لینی تھی۔
قصہ یوں ہے کہ اردو لائٹ ایڈیٹر کچھ کامیاب نہیں رہا۔ نبیل بھائی اور میرا مشترکہ خیال ہے کہ اس کی جگہ ایک جاوا یا فلیش میں ایڈیٹر یعنی مدوَن لکھا جائے۔
اب بات یہ ہوئی کہ خوش قسمتی سے جاوا میں‌ایک یونی کوڈ مدوَن دستیاب ہوگیا ہے اور مزید خوش قسمتی سے یہ آزاد مصدر بھی ہے۔ اور آپ تو جانتے ہیں کہ اردو محفل والے آزاد مصدر کے ویری ہیں۔اسی میں تبدیلی کرکے ہمارا خیال ہے کہ کام چلایا جائے۔
مزید اور کیا لگاؤں اب کہ اس میں دائیں سے بائیں زبانوں کی سپورٹ بھی موجود ہے۔
اور تعریف کیا کروں کہ اس کا اردو انٹر فیس بھی بن سکتا ہے پہلے سے اہندی اسپرانتو وغیرہ موجود ہیں۔
مزید یہ کہ اس میں ایک عدد لغت بھی گھسیڑی جاسکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ کہ جو لغت اردو ویب پر تیار ہورہی ہے اس کا اولین مصرف یہ ہوسکتا ہے۔
آر ٹی ایف کی اس میں محدود مگر کام چلاؤ سپورٹ موجود ہے۔
اور مجھے اس پر پیار اسلیے آرہا ہے کہ ورڈ پریس کے بعد میرے پاس ترجمے کا کوئی کام نہیں اور اس کا ترجمہ اردو میں کرکے کچھ افاقہ ہوسکتا ہے مجھے۔
مگر اس کی کچھ حدود بھی ہیں
جیسے اس کے لیے جاوا رن ٹائم انوائرمنٹ کی ضرورت ہے۔لیکن ٹھہریے اردو لنک جو اسی کی ایک تبدیل شدہ شکل ہے بغیر جاوا رن ٹائم کے چلتا ہے یا شاید اس میں شامل ہے یہ پیکج جو بھی ہو جن کے پاس اردو لنک ہے وہ اسے چلا سکیں گے تو میرے پاس ہے اسلیے مجھے تو بہت پسند آیا۔
ایک اوربات میرے جیسے ماٹھے سسٹم یعنی 200 میگا ہرٹز پروسیسر پر صرف یہ ہی چلے گا اور سارا زمانہ اس کو ٹھہر ٹھہر کر دیکھے گا۔مگر مجھے پھر بھی کوئی ڈر نہیں کیونکہ میں اپنے سسٹم کا نبض آشنا ہوں۔اور میری دعا ہے کہ اللہ کسی کو ایسی آزمائش میں نہ ڈالے جو اس نے میرے پر اس پی سی کی صورت میں نازل فرمائی ہے۔اور کسی کے پاس ہوگی بھی نہیں ایسی نایاب چیز۔یعنی یہ محددیت بھی اتنی محدود نہیں۔
چلتے چلتے بتاتا چلوں کہ یہ لینکس پر بھی چلے گا۔یعنی احباب جو لینکس پر آچکے ہیں مایوس نہیں ہونگے۔
تو اللہ والیو کیا خیال ہے اس پر کام کیا جائے یا ۔۔۔۔۔
رائے ضرور دیجیے گا۔
لو ربط تو میں بھول ہی گیا۔
http://www.vc-net.ne.jp/~klivo/sim/simeng.htm
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکر۔ یہاں میں اس سلسلے میں کچھ وضاحت کرنا چاہوں گا۔

پہلی بات تو یہ کہ میرا ارادہ اس مرتبہ ایک کراس پلیٹ فارم اردو ایڈیٹر لکھنے کا ہے۔ یہ اس وقت صرف conceptualization phase میں ہے اور اس پر کام کی رفتار ویسی ہی ہو گی جتنا میرا وقت اجازت دے گا۔ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ کل کو شاکر میرا دروازہ کھٹکھٹا کر نہ کہہ رہے ہوں کہ بھائی ہو گیا ایڈیٹر کمپلیٹ؟ :p ہاں کام کی رفتار اس صورت میں بڑھنے کا امکان ہے اگر کچھ پروگرامنگ سے دلچسپی رکھنے والے دوست اس کام میں میرا ہاتھ بٹانا چاہیں۔

شاکر سے میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ ان کے لیے ہم ترجمے کا اور کام ڈھونڈ لیں گے یا ہمارے پاس اور بھی کام ہیں۔ انہیں ہم فارغ نہیں بیٹھنے دیں گے۔ :D وہ فی الحال اس جاوا اپلیکیشن کے ترجمے کو رہنے دیں۔

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں کہ میرا ارادہ خاص اردو ایڈیٹنگ کے لیے ایک سوفٹویر لکھنا ہے جس میں ضروری نہیں کہ ایک یونیکوڈ‌ ایڈیٹر، جیسے کہ یونی پیڈ، کی تمام تر سہولتیں موجود ہوں۔ اس سلسلے میں میں نے ابھی ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم کا فیصلہ نہیں کیا۔

اردو نوٹ پیڈ اور اردو ایڈیٹر لائٹ‌ کے ہوتے ہوئے مجھے ایک اور ایڈیٹر کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ یہ ان دونوں کے اپنے مسائل ہیں۔

جاوا یا ڈاٹ نیٹ پر بیسڈ ایڈیٹر اگرچہ کراس پلیٹ فارم ضرور ہوگا لیکن اس کو چلانے کے لیے ایک رن ٹائم سسٹم کا بار بھی اٹھانا پڑے گا اور اس کی رفتار بھی کچھ کم ہو گی۔ بہرحال میں اس سلسلے میں صلاح مشورے کے لیے جلد ایک پوسٹ کروں گا۔
 
شاکر صاحب زبردست ! میں کافی عرصہ سے کسی ایسے سافٹ وئیر کا متلاشی تھا جو جاوا میں بنا ہو اور آزاد مصدر اور کراس پلیٹ فارم ہو ۔تا کہ میرے جیسے جاوا کے مبتدی کی رہنمائی ہو سکے۔ اس کو دیکھ کر آپ جتنے خوش ہوئے یقین کیجیے مجھے اس سے کہیں زیادہ خوشی ہو رہی ہے ۔
لنک شئر کرنے کا شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ ڈاؤن لوڈ تو میں نے بھی کیا ہے لیکن انسٹال نہیں کر پایا۔ میرے پاس جے۔آر۔ای تو ہے لیکن جاوا جواب دیتا ہے کہ یہ کرپٹ فائل ہے۔ دو بار ڈاؤن لوڈ کیا ہے میں نے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ اب تک میں ضرورت پڑنے پر یونی پیڈ استعمال کرتا ہوں خاص کر یونی کوڈ نمبر دیکھنے کے لئے۔ کچھ ترکیب ہے عتیق؟
 
دوست

محفلین
اصل میں بات یہ تھی کہ اردو لنک چونکہ پہلے اس پر بیسڈ ہے مجھے اس لیے یہ بہت مناسب لگا۔ ہمیں اعجاز راجہ سے اس سلسلے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔انھوں نے بھی اردو لنک ای میل بناتے وقت باقی سب ختم کردیا ہے۔صرف اردو کی سپورٹ موجودہے جو کہ اصل ایڈیٹر میں موجود نہیں۔
باقی جاوا کی محدودیت کا تو ذکر میں کر ہی چکا ہوں۔
اب نبیل بھائی کا انتظار کرتے ہیں کہ ان کی طرف سے کیا جواب آتا ہے کیونکہ پروگرامنگ کوئی سوکھا کام نہیں اعجاز راجا کا بھی میں نے چار پانچ ماہ سر کھایا تھا تب جاکر اس سال کے پہلے ماہ جنوری میں انھوں نے اردو لنک کا تیسرا ورژن ریلیز کیا وہ اور کام کس طرح ہوا اس پر ان کی ویب سائٹ سے باآسانی پتہ چل سکتا ہے۔
 
نبیل نے کہا:
شکریہ شاکر۔ یہاں میں اس سلسلے میں کچھ وضاحت کرنا چاہوں گا۔

پہلی بات تو یہ کہ میرا ارادہ اس مرتبہ ایک کراس پلیٹ فارم اردو ایڈیٹر لکھنے کا ہے۔ یہ اس وقت صرف conceptualization phase میں ہے اور اس پر کام کی رفتار ویسی ہی ہو گی جتنا میرا وقت اجازت دے گا۔ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ کل کو شاکر میرا دروازہ کھٹکھٹا کر نہ کہہ رہے ہوں کہ بھائی ہو گیا ایڈیٹر کمپلیٹ؟ :p ہاں کام کی رفتار اس صورت میں بڑھنے کا امکان ہے اگر کچھ پروگرامنگ سے دلچسپی رکھنے والے دوست اس کام میں میرا ہاتھ بٹانا چاہیں۔

شاکر سے میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ ان کے لیے ہم ترجمے کا اور کام ڈھونڈ لیں گے یا ہمارے پاس اور بھی کام ہیں۔ انہیں ہم فارغ نہیں بیٹھنے دیں گے۔ :D وہ فی الحال اس جاوا اپلیکیشن کے ترجمے کو رہنے دیں۔

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں کہ میرا ارادہ خاص اردو ایڈیٹنگ کے لیے ایک سوفٹویر لکھنا ہے جس میں ضروری نہیں کہ ایک یونیکوڈ‌ ایڈیٹر، جیسے کہ یونی پیڈ، کی تمام تر سہولتیں موجود ہوں۔ اس سلسلے میں میں نے ابھی ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم کا فیصلہ نہیں کیا۔

اردو نوٹ پیڈ اور اردو ایڈیٹر لائٹ‌ کے ہوتے ہوئے مجھے ایک اور ایڈیٹر کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ یہ ان دونوں کے اپنے مسائل ہیں۔

جاوا یا ڈاٹ نیٹ پر بیسڈ ایڈیٹر اگرچہ کراس پلیٹ فارم ضرور ہوگا لیکن اس کو چلانے کے لیے ایک رن ٹائم سسٹم کا بار بھی اٹھانا پڑے گا اور اس کی رفتار بھی کچھ کم ہو گی۔ بہرحال میں اس سلسلے میں صلاح مشورے کے لیے جلد ایک پوسٹ کروں گا۔

نبیل پروگرامنگ کے لیے رضاکار مل سکتے ہیں مگر اس کے لیے پہلے آپ کو دو تھکا دینے والے کام کرنے ہوں گے۔

ایک تو سورس کوڈ کو اپ لوڈ‌ کرنا ہوگا
دوسرا کوڈ کا سارا ربط سمجھانا ہوگا ، ہر کلاس اور فنکشن کا مختصر تعارف دینا ہوگا تاکہ نئے آنے والے کوڈ‌ میں ہی گم نہ رہیں۔

اس کے لیے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ہم کس پروگرامنگ لینگویج میں کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔ اگر ہم VC کو لے کر چلیں تو شاید ہمیں بہت کم پروگرامز میسر ہوں گے مگر اگر ہم سی شارپ یا جاوا کو لے کر چلیں تو بہت زیادہ کمک مل سکتی ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب میں نے پہلے سے جو ایڈیٹر لکھے ہوئے ہیں وہ وژوئل سی پلس پلس میں ہی لکھے تھے۔ یہ کام تو دیتے ہیں لیکن اس میں کئی مسائل بھی ہیں۔ اسی وجہ سے میں ایک اور ایڈیٹر لکھنے پر غور کر رہا ہوں۔ ایک آدھ دن انتظار کر لو۔ اس بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ‌ کرتا ہوں۔
 
Top