SQL کا اسٹینڈرڈ تو میری محدود معلومات کے مطابق کوئی بھی مکمل طور پر فالو نہیں کررہا۔ یہی وجہ ہے کہ اوریکل اپنی ایس کیو ایل کے لئے PL-SQL کی اصطلاح استعمال کرتی ہے تو مائکروسافٹ T-SQL کا نام دیتا ہے۔ یہ پیور SQL کی اصطلاح اسی لئے استعمال نہیں کرتے کہ اسٹینڈرڈ کو کچھ نہ کچھ violate کرتے ہیں یا کچھ modify کرکے اپنے تئیں آسان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ البتہ بنیادی CRUD اسٹیٹمنٹس تقریبا ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ فرق زیادہ تر اسٹورڈ پروسیجرز , کرسرز اور فنکشنز وغیرہ لکھنے میں آتا ہے۔ یا پھر CRUD اسٹیٹمنٹس کے رنگ روپ کے نکھار کے لئے جو ٹچ دیئے جاتے ہیں وہاں فرق ہوتا ہے۔ مثلا ایس کیو ایل سرور میں کسی مخصوص رینج کے ریکارڈز اٹھانے کے لئے اسکا اپنا syntax اور کی ورڈز ہیں تو مائی ایس کیو ایل کا اپنا اسٹائل ہے یعنی LIMIT کا کی ورڈ جو ایس کیو ایل سرور میں نہیں ہے۔ auto-incremented فیلڈز کے آٹو جنریٹڈ کی کو فوری حاصل کرنے کے لئے بھی دونوں کے انداز میں فرق ہے۔