Taken. اردو سب ٹائٹلز

گذشتہ سال، 2008ء میں جاری ہونے والی انگریزی فلم TAKEN وہ شاندار مووی ہے جسے میں پچھلے کئی ماہ میں متعدد بار دیکھ چکا ہوں اور ہر بار ویسا ہی لطف پاتا ہوں. اس فلم کی کہانی ایک باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کے گرد گھومتی ہے. فلم میں ایکشن بھی ہے، تھرل بھی اور ڈراما بھی. IMDB پر اس کا رینک 7.9 ہے. میں نے کافی پہلے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے کا کام شروع کیا تھا لیکن دوسرے کاموں میں مصروفیت کے سبب یہ کام ادھورا پڑا رہا.

چار دن پہلے مجھے اچانک سے جوش چڑھا اور میں نے جی جان سے اس کے اردو سب ٹائٹل پر کام شروع کیا اور آج یہ کام انجام کو پہنچا. لیجئے، اردو کی تاریخ میں دوسری مووی کا یونی.کوڈ اردو سب ٹائٹلز.

taken2008dvdripaxxo2.jpg

جمیل نوری نستعلیق کی فارمیٹنگ کے ساتھ اگر آپ یہ سب ٹائٹلز ونڈوز میڈیا پلیئرمیں دیکھنا چاہتے ہیں تو
ڈاؤن لوڈ کریں۔

سادہ .srt فارمیٹ فائل ڈاؤن لوڈ کریں.

امید ہے کہ استعمال کرنے والوں کو یہ کاوش پسند آئے گی. اس سے پہلے میں نے Mr. Bean’s Holiday کا اردو سب ٹائٹل پیش کیا تھا. وہ خاصے مختصر مکالمے تھے لیکن اس فلم کے سب.ٹائٹلز تیار کرنے میں اچھی خاصی مصیبت ہوئی. پھر انگریزی میں بولے جانے والے ایسے جملے جن کا لفظی ترجمہ کافی فحش بنتا ہے… مجھے اس میں تھوڑی دماغ سوزی کرنی پڑی لیکن یہ فلم اتنی اچھی تھی کہ مجھے اس پر کام کرنے میں بہت مزا آیا.

jetAudio پر:
taken02.jpg
 
محمدصابر

محفلین
عمارکیا بات ہے تمہاری۔ اب یہ بتاؤ مووی کہاں سے لی تھی۔ پوچھ اس لئے رہاہوں کہ کہیں سے ڈاونلوڈ کی تو سب ٹائٹلز کہیں آگے پیچھے تو نہیں ہو جائیں گے
 
شکریہ عارف اور صابر۔

صابر!extract کرکے سب ٹائٹلز کی فائل کا نام دیکھنے پر اندازہ ہوجائے گا کہ کہاں سے ڈاؤن لوڈ کی تھی۔۔۔۔ axxo کا ٹورنٹ :tongue:
 
راہب

محفلین
عمار.srt سب ٹائٹلز بھی وندوز میڈیا پلیئر کے ساتھ کارآمد ہوتے ہیں اگر دونوں فائلز کے نام یکساں ہوں تو ایس آر ٹی سب ٹائٹل میڈیا پلیر میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔
اور آپ کا بہت شکریہ۔
 
arifkarim

معطل

جی ہاں، لیکن .ass ایکسٹنشن میں جمیل نستعلیق فانٹ کیساتھ فارمیٹنگ کی گئی ہے!
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ فلم میں نے دیکھ لی ورنہ اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ دیکھتا ہے۔ ویسے میرا خیال ہے سب ٹائیٹلز انگلش ہی ٹھیک رہتے ہے جبکہ ڈبنگ اگر اردو میں ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

فحش جملوں کے لئیے ایک فقرہ ہے نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھاڑ میں جائو کمینے :)
 
عمار.srt سب ٹائٹلز بھی وندوز میڈیا پلیئر کے ساتھ کارآمد ہوتے ہیں اگر دونوں فائلز کے نام یکساں ہوں تو ایس آر ٹی سب ٹائٹل میڈیا پلیر میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔
اور آپ کا بہت شکریہ۔
راہب! srt میں سب ٹائٹلز کی فارمیٹنگ نہیں کی جاسکتی۔ ass فارمیٹ کی فائل میں آپ فونٹ، فونٹ سائز وغیرہ اپنی مرضی سے رکھ سکتے ہیں۔
 
یہ فلم میں نے دیکھ لی ورنہ اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ دیکھتا ہے۔ ویسے میرا خیال ہے سب ٹائیٹلز انگلش ہی ٹھیک رہتے ہے جبکہ ڈبنگ اگر اردو میں ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

فحش جملوں کے لئیے ایک فقرہ ہے نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھاڑ میں جائو کمینے :)
میں نے بھی کچھ ایسا ہی ترجمہ کیا ہے۔ ;) ڈبنگ کرنا میرے بس کی بات ہوتی تو یقین جانئے، ضرور کرتا۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
بہت خوب! زبردست!
vlc player میں لینکس پر کسی اور فلم کے اوپر یہی سب ٹائٹل چلا کر دیکھے ہیں مگر نستعلیق سہی رینڈر نہیں ہو رہا۔ اوپن ٹائپ کی سپورٹ پاک نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق کے تجربے کو دوسال گزر جانے کے بعد بھی ہنوز ویسے کی ویسی ہے۔

بہرکیف عمار بہت شکریہ! بہت محنت کی ہے آپ نے۔ اب فلم بھی ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی :grin:
 
شکریہ محسن بھائی۔ نستعلیق واقعی بہت کم پلئیرز میں رینڈر ہورہا ہے اسی لیے میں نے acc فارمیٹ فائل کے ساتھ وضاحت کردی تھی کہ اگر آپ ونڈوز میڈیا پلیئر پر نستعلیق میں دیکھنا چاہیں تو یہ فائل بہتر ہے۔ BS Player میں سب ٹائٹلز کی فارمیٹنگ کرنے کا آپشن موجود ہے۔۔۔ vcl پلیئر تو شاید acc فارمیٹ فائل سپورٹ بھی نہیں کرتا۔۔۔ یا کرتا ہے؟ :confused:
srt فائل میں ہم فارمیٹنگ نہیں کرسکتے۔ پلیئر اپنے ڈیفالٹ انداز میں دیکھاتا ہے سب ٹائٹلز۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، میں نے ابھی یہ فلم ڈاؤنلوڈ تو نہیں کی ہے لیکن تمہاری محنت کے لیے شاباش ضرور دینا چاہتا ہوں۔ اردو ملٹی میڈیا کے شعبے میں مزید کام ہونا چاہیے۔ اگر اس فیلڈ میں زیادہ لوگ سرگرم ہوں تو اس کے لیے علیحدہ زمرہ بھی سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک فحش یا ذو معنی مکالموں کے قدرے مہذب اردو ترجمے کا تعلق ہے تو اس سے کسی زمانے میں‌ پلس گلوبل کی انگریزی وڈیو فلموں کی اردو ڈبنگ کی یاد آ جاتی ہے۔ :grin: ہو سکتا ہے کہ دوستوں میں سے کسی کو اس کے بارے میں یاد ہو۔
 
محمدصابر

محفلین
آج پتہ چلا کہ میرے پاس موجود سارے میڈیا پلیئرز ہی نکمے ہیں۔ کسی کے ساتھ بھی سب ٹائٹل نہیں چل رہا۔ ہاں Nero کے پلیئر کے ساتھ چلتا ہے مگر اس میں یونیکوڈ سپورٹ نہیں ہے۔
 
شکریہ نبیل بھیا۔ کام اگرچہ زیادہ مشکل نہیں بس وقت طلب ہے خاصا۔ اور پلس گلوبل کی اردو ڈبنگ کس زمانے کی بات ہے؟ :tongue: جس طرح آپ نے لکھا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ بزرگوں کے زمانے کی ہوگی۔ :)
 
آج پتہ چلا کہ میرے پاس موجود سارے میڈیا پلیئرز ہی نکمے ہیں۔ کسی کے ساتھ بھی سب ٹائٹل نہیں چل رہا۔ ہاں Nero کے پلیئر کے ساتھ چلتا ہے مگر اس میں یونیکوڈ سپورٹ نہیں ہے۔
کیوں صابر؟ آپ کے پاس ونڈوز میڈیا پلیئر نہیں کیا؟ ویسے مجھے کے۔لائٹ میگا کوڈک پیک بہت پسند ہے کہ اس میں تقریبا تمام ضروری کوڈک اور سادہ مگر بہترین میڈیا پلیئر کلاسک شامل ہے۔ نستعلیق سب ٹائٹلز بھی دکھاتا ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گذشتہ سال، 2008ء میں جاری ہونے والی انگریزی فلم TAKEN وہ شاندار مووی ہے جسے میں پچھلے کئی ماہ میں متعدد بار دیکھ چکا ہوں اور ہر بار ویسا ہی لطف پاتا ہوں. اس فلم کی کہانی ایک باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کے گرد گھومتی ہے. فلم میں ایکشن بھی ہے، تھرل بھی اور ڈراما بھی. IMDB پر اس کا رینک 7.9 ہے. میں نے کافی پہلے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے کا کام شروع کیا تھا لیکن دوسرے کاموں میں مصروفیت کے سبب یہ کام ادھورا پڑا رہا.

چار دن پہلے مجھے اچانک سے جوش چڑھا اور میں نے جی جان سے اس کے اردو سب ٹائٹل پر کام شروع کیا اور آج یہ کام انجام کو پہنچا. لیجئے، اردو کی تاریخ میں دوسری مووی کا یونی.کوڈ اردو سب ٹائٹلز.

taken2008dvdripaxxo2.jpg

جمیل نوری نستعلیق کی فارمیٹنگ کے ساتھ اگر آپ یہ سب ٹائٹلز ونڈوز میڈیا پلیئرمیں دیکھنا چاہتے ہیں تو
ڈاؤن لوڈ کریں۔

سادہ .srt فارمیٹ فائل ڈاؤن لوڈ کریں.

امید ہے کہ استعمال کرنے والوں کو یہ کاوش پسند آئے گی. اس سے پہلے میں نے Mr. Bean’s Holiday کا اردو سب ٹائٹل پیش کیا تھا. وہ خاصے مختصر مکالمے تھے لیکن اس فلم کے سب.ٹائٹلز تیار کرنے میں اچھی خاصی مصیبت ہوئی. پھر انگریزی میں بولے جانے والے ایسے جملے جن کا لفظی ترجمہ کافی فحش بنتا ہے… مجھے اس میں تھوڑی دماغ سوزی کرنی پڑی لیکن یہ فلم اتنی اچھی تھی کہ مجھے اس پر کام کرنے میں بہت مزا آیا.

jetAudio پر:
taken02.jpg

:applause::applause:
:applause::applause:
 
محمدصابر

محفلین
کیوں صابر؟ آپ کے پاس ونڈوز میڈیا پلیئر نہیں کیا؟ ویسے مجھے کے۔لائٹ میگا کوڈک پیک بہت پسند ہے کہ اس میں تقریبا تمام ضروری کوڈک اور سادہ مگر بہترین میڈیا پلیئر کلاسک شامل ہے۔ نستعلیق سب ٹائٹلز بھی دکھاتا ہے۔ :)
میں نے یہ کوڈک پیک انسٹال کیا تھا سسٹم کی سپیڈ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ میرے پاس ونڈوز میڈیا پلیئر ۱۱ ہے جو ویڈیو تو چلا رہا ہے مگر سب ٹائٹلز نہیں :(
 
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماڈریٹرز کو اپنے مسائل "خود حل کرنے چاہئے :)
بھائی آسان حل یہ ہے کہ بی ایس پلیر ڈانلوڈ کرکے اسپر دیکھ لو۔
1.jpg

2.jpg

یہ سب ایک سال پہلے تک ’’صرف‘‘ ایک خواب تھا!
 
Top