.tar.gz اس فارمیٹ میں فائلز کو زپ کس طرح کرتے ہیں

رند

محفلین
السلام علیکم
اللہ کے نیک بندوں اور اردو کے خدمتگاروں کی خدمت میں سلام و آداب عرض ہے اور عاجزانہ درخواست ہے کہ کوئی مجھ کم علم کو بتا دے کہ میں فائلز کو .tar.gz فارمیٹ میں کمپریس کس طرح میں اس وقت winRar استعمال کر رہا ہوں لیکن اس میں نہیں بنتیں اس کے بعد میں نے winZip ver 9 بھی انسٹال کیا ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا ہوں لیکن اس میں بھی نہیں بنتی اب کس طرح میں فائلز کو .tar.gz کی فارمیٹ میں کپریس کروں جلدی سے کوئی بات دے اللہ خوش رکھے آپ لوگوں کو وسلام
 

دوست

محفلین
7زپ ایک عرصے سے زیر استعمال ہے اور تب سے نہ ہی ون رار استعمال کیا اور نہ ہی ون زپ۔ اس میں‌ ٹار جی زیڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔
 

رند

محفلین
شاکر بھائی میرے پاس ایک سی ڈی میں سیون زپ تھا اس لیے پہلے اس کو انسٹال کرکے چیک کیا لیکن ناکامی ہوئی کیونکہ وہ تو صرف .tar میں کمپرس کرتا ہے مجھے .tar.tz میں کنورٹ کرنے والا چائیے میں نے دراصل ایک فری ویب ہوسٹنگ میں اکاونٹ بنایا ہے
www.aokhost.com
اس کے کنٹرول پینل میں ان زپ کی سہولت موجود ہے لیکن یہ زپ فائلز کو سپورٹ نہیں کرتا اور نا ہی زپ فائلز اس میں اپ لوڈ ہوسکتی ہیں اس میں‌صرف ..tar.tz فارمیٹ والی فائلز اپ لوڈ ہوتی ہیں میں نے سیون زپ کی مدد سے ایک تصویر .tar میں کیا اور اس کو اپ لوڈ کیا اپ لوڈ تو ہوگئی ہے لیکن ان زپ کی وہاں اس کے لیے آپشن ہی نہیں‌آرہی اس لیے اب میں زیک بھائی والا سافٹ ویر استعمال کر کے چیک کرتا ہوں
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
tar.gz یا tar.bz2 دراصل دو بار کمپریس شدہ فائل ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پروگرام میں tar اور gz دونوں فارمیٹ کی سہولت موجود ہے تو آپ ایسا کریں کہ فائل کو ایک بار tar اور اس کے بعد دوبارہ gz فارمیٹ میں کمپریس کر لیں۔ انشاء اللہ اس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
ہم تو عموماً اس کام کو لینکس میں کرتے ہیں اور لینکس کے کم و بیش سبھی فلیورس میں یہ ٹول ان بلٹ ہوتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
جی لیکن 7 زپ اس کو دوبار ہی کمپریس کرے گا۔ یہی کچھ ان کمپریس کرتے ہوئے بھی ہوگا۔
 

سکون

محفلین
زبردست جانی بھائی باکمال لوگوں کی باکمال پسند کیا کہنا آُ کا آپ کا تو کئی جواب نہیں ہے اتنی پیاری شیئنرگ اور اتنا پیارا انداز آپ تو چھپے رستم نکلے :grin::grin:
 
tar.gz میں zip کرنے کے لئے درج زیل کماند استعمال کی جاسکتی ہے لینکس میں ، یہ طریقہ ونڈوز میں نہیں استعمال ہوسکتا۔ البتہ ونڈوز میں کوئی یونکس ایمولیٹر ہو تو استعمال ہو سکتا ہے۔

tar -zcf filename.tar.gz directory_name

and to untar this file

tar -zxf filename.tar.gz
 
Top