سعادت
تکنیکی معاون
کسی بھی فونٹ کو استعمال کرنے سے پہلے اس کے لائسنس کا مطالعہ کیا جانا چاہیے، لیکن اس فونٹ کے ساتھ تو لائسنس ہے ہی نہیں!کوئی بتا سکتا ہے کہ ویب ایپ میں اس فونٹ کا استعمال جائز ہوگا کہ نہیں؟ سعادت جاسم محمد یاسر حسنین
AGT Nastaliq Pashto font
البتہ اگر فونٹ فائل کو کھنگالا جائے تو یہ نوٹو نستعلیق اردو کے پرانے نسخے (1.02uh) پر مبنی معلوم ہوتا ہے، اور غالباً اس فونٹ کے خالق نے پشتو کیریکٹرز سے متعلق تبدیلیاں کی ہیں (لیکن میں نے تفصیل سے نہیں دیکھا)۔ نوٹو نستعلیق اردو کا اجرا SIL اوپن فونٹ لائسنس کے تحت ہوا تھا، اور اس کی شرائط کے مطابق اس نئے فونٹ کو بھی اسی لائسنس کے تحت جاری کیا جانا چاہیے تھا…
بہرحال، میرا مشورہ تو یہ ہو گا کہ آپ نوٹو نستعلیق اردو ہی کا تازہ ترین نسخہ (2.000) استعمال کر لیجیے۔ اس میں کئی بگز کو دور کیا گیا ہے، اور اس کے لائسنس کے تحت اسے ویب ایپس میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آخری تدوین: