احمد بھائی اک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آگاہی کا پروگرام ہے یہ۔۔ یہ نہیں کہ اس سے اچھے نتائج نہ ملیں گے۔۔ مگر کچھ مہلک اثرات بھی مرتب ہونگے۔۔ ۔جیسا کہ اسلامی سپہ سالاروں کو جنگجو کہہ کر یہ کہنا کہ بچوں کو جب انہی کے قصے پڑھائے جائیں گے تو وہ دہشت گرد ہی بنیں گے۔۔ اور پھر یہ کہ ہر کتاب میں اسلامی اسباق کی کیا ضرورت ہے۔۔ اس طرح کی اور بہت سی ڈھکی چھپی باتیں ہیں۔۔۔ ۔۔۔
اچھا۔۔۔! ویسے میرا اتفاق نہیں ہوا شہزاد رائے کا پروگرام دیکھنے کا کہ پتہ چلے کہ یہ کیا چاہتے ہیں۔
پہلے ہم کہتے تھے:
پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ لا الہ الا اللہ
اب وہ کہتے ہیں:
پڑھنے لکھنے کے سوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کا مطلب کیا
یہ سب دیکھ کر تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ "NGO" والا انداز ہے۔ یعنی اسلامی اقدار سے جان چھڑانے کی کوشش۔
ویسے میں چاہ رہا تھا کہ اس مہم (Campaign) پر محفل میں ایک باقاعدہ دھاگہ کھولا جائے اور رائے بذریعہ "رائے شماری" کے ذریعے محفلین کی آرا لی جائیں۔
البتہ جنگ گروپ والے جو کچھ کر رہے ہیں آگاہی کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس سے کچھ مثبت نتائج مرتب ہوتے نظر نہیں آتے۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہر علاقے کے متعلقہ وزیر، مشیر یا میمبر اسمبلی کو کسی پروگرام میں بلا کر ان سے ان کی ذمہ داریوں کی بابت پوچھا جائے اور تکرار کی جائے جیسا کہ فالتو کے موضوعات پر کی جاتی ہے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔