TinyMce میں انگلش اور اردو کا مشترکہ طریقہ؟

neosaleem

محفلین
نبیل بھائی متوجہ:
بھائی، جسطرح سے آپ نے vBulletin کے اردو MOD کے ذریعے انگلش اور اردو کے لئے ٹیکسٹ ایریا کے نیچے ایک بٹن دیا ہے جس سے اردو اور انگلش تبدیل ہوتی ہے۔
کیا اسطرح سے TinyMCE کے اردو پلگ ان کے ذریعے بھی کام لیا جاسکتا ہے، کیونکہ جہاں تک میں نے چیک کیا ہے، تو TinyMCE کی اردو پلگ ان سے صرف اردو ہی لکھا جارہا ہے اور کوئی آپشن یا بٹن اسے زبان تبدیل کرنے کے لئے نہیں ہے۔
مہربانی کرکے مدد فرمائیے۔
 

neosaleem

محفلین
بہت انتظار کے بعد آخر میں نے خود ہی Button منسلک کردیا۔
بھائی نبیل اردو کی پلگ ان بنانے کا بہت بہت شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ نے اس مقصد کے لیے کوئی بٹن بنا یا ہے تو اسے یہاں شئیر کر دیں۔
 

neosaleem

محفلین
پہلے تو نبیل بھائی خوشی کے بیان
کہیں کرتے کا بٹن نہ ہو پہلے ٹھیک سے پوچھ لیں ان سے
سے مجھے بہت دکھ ہوا۔
مانا یہ بہت چیمپئن اور پروگرامنگ میں ماہر ہونگے۔ لیکن اگرکسی دوسرے کی ہمت افزائی کرنے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے ، تو کم از کم برائی تو نہ کریں۔
باقی رہا شیئر کرنے کا مسئلہ تو عرض ہے اس اردو کی پلگ ان کو تو نبیل بھائی نے ڈیولپ کیا ہے، میں نے ادنیٰ سا کام کیا ہے، کہ زبان کو تبدیل کرنے کے لئے ٹول بار پر بٹن منسلک کیا ہے۔ یہ بٹن کلک کرنے سے بھی تبدیل ہوگا اور Ctrl+Space دبنانے سے بھی تبدیل ہوگا۔
001ra.jpg

002px.jpg

یہ بٹن ایڈ کرنے کے بعد میں نے اسے ریپڈشئیر میں اپلوڈ کردیا ہے۔
ڈاؤنلوڈ : http://rapidshare.com/files/390102056/tinymce_Urdu_with_eng-urdu_button.rar.html
 
برادرم سلیم صاحب۔ وہ خوشی صاحب نہیں خوشی صاحبہ ہیں اور بہت ہی دلچسپ خاتون ہیں۔ آپ ان کی بات کا برا نہ منائیں کیوں کہ مزاحاً ایسا کہا ہے۔ اکثر ایسے فقرے چست کرتی رہتی ہیں اور یوں ایک خوشگوار سا ماحول بنا رہتا ہے۔

ایڈیٹر میں آپ کا اضافہ یقیناً قابل پذیرائی ہے۔ امید ہے کہ نبیل بھائی آپ کی تبدیل شدہ فائل کو جانچ پرکھ کر محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کر دیں گے یا پہلے سے موجود فائل سے ریپلیس کر دیں گے۔ کیوں کہ ایسی چیزیں ریپڈ شئیر وغیرہ جیسی سائٹوں پر دیر تک موجود نہیں رہ سکتیں۔ آپ چاہیں تو گٹ ہب یا سورس فورج پر بھی ان کی ایک کاپی رکھ سکتے ہیں۔
 

neosaleem

محفلین
ابن سعید بھائی۔۔۔ بہت شکریہ خوشی صاحبہ سے تعارف کا، اصل میں مجھے بھی کنفیوشن تھی کہ یہ یقینآ صاحبہ ہی ہیں۔
بہرکیف ۔۔۔ رہی بات میں نے TinyMCE میں صرف کچھ کوڈ لگا کر بٹن کو منسلک کیا ہے۔ اس لئے میں اسے گٹ ہب یا سورس فورج پر نہیں رکھ رہا۔ ریپڈشئیر پر صرف اس لئے رکھا ہے، کہ نبیل بھائی اس کو چیک کریں اور پھر اگر مناسب سمجھیں تو محفل کی سائیڈ پر اپلوڈ کرلیں۔
امید ہے نبیل بھائی کو یہ معمولی سی ایڈیشن اچھی لگے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آج اس لڑی کو ایک طویل عرصے بعد دیکھا ہے۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے یہ کوڈ چیک کیا ہو۔ دراصل میں نے خود بھی اسی طرح کا پلگ ان تیار کر لیا ہے جو میں جلد ہی فورم میں شامل کر دوں گا۔
 

باذوق

محفلین
دراصل میں نے خود بھی اسی طرح کا پلگ ان تیار کر لیا ہے جو میں جلد ہی فورم میں شامل کر دوں گا۔
کیا اس پلگ ان کا کوئی اسٹینڈ الون اپلی کیشن بھی بنایا جا سکتا ہے؟ میرے خیال سے آپ نے ایم۔ایس۔ورڈ کی شکل پر بہت پہلے ایک ایڈوانس اردو ایڈیٹر بنایا تھا
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میں نے ایف سی کے ایڈیٹر اور ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان لکھے تھے لیکن کوئی سٹینڈ الون اپلیکیشن نہیں لکھی تھی۔ اگر وقت ملا تو شاید ایسی کوئی اپلیکیشن بھی لکھوں گا۔
 

باذوق

محفلین
باذوق، میں نے ایف سی کے ایڈیٹر اور ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان لکھے تھے لیکن کوئی سٹینڈ الون اپلیکیشن نہیں لکھی تھی۔ اگر وقت ملا تو شاید ایسی کوئی اپلیکیشن بھی لکھوں گا۔
ابھی میں نے کچھ پرانے فولڈرز چیک کئے تو UrduLite.exe کے نام سے یہ فائل ملی ہے :

2ryh6dt.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میں نے کسی زمانے میں یہ سوفٹویر آف لائن فورم ایڈیٹر کے نام سے تیار کیا تھا۔ اس میں وزی وگ ایڈیٹر استعمال نہیں ہو رہا بلکہ اردو ویب پیڈ ہی استعمال ہو رہا ہے۔
 
Top