Toshiba eStudio 352

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراكۃ!
اگر کسی بھائی نے Toshiba eStudio 352/452 فیکس/ کوپیئر/سکین مشین استعمال کی ہو تو ان سے یہ سوال ہے کہ USB Cable کے ذریعے سے اس Copier کو کمپیوٹر کے ساتھ کیسے منسلک کرتے ہے ۔ جو ڈرائیور ان کی Toshiba کی ویب سائیڈ پر موجود ہے اس کےذریعے سے صرف Network Cable کے ذریعے ہے کمپیوٹر کےساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ اور دوسرا سوال یہ کہ مشین میں موجود e-Filling کے ذریعے ہم جو دستاویزات وغیرہ مشین کے اندر موجود memory میں محفوظ کرتے ہے وہ کس طرح کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی یہ آپ خود سے نہیں کر سکیں گے۔ اس کے لیے ایک چھوٹا سا ٹول آتا ہے، زیادہ قمیت کا نہیں ہے تو توشیبا والوں سے آپ کو خریدنا پڑے گا پھر آپ اس قابل ہو سکیں گے کہ اپنے کمپیوٹر سے اس مشین کو استعمال کر سکیں۔ اس مشین کو آپ بطور پرنٹر بھی استعمال کر سکیں گے۔ اور یہ لیزر پرنٹر سے خاصی سستی رہتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ٹول یا hardware آپ کو توشیبا کے distributor سے ہی ملے گا۔

ہمارے دفتر میں بھی Toshiba eStudio 350/450 مشین ہے جس میں ہم نے یہ hardware انسٹال کروایا تھا۔ اس لیے میں اس کے متعلق جانتا ہوں۔
 
شکریہ شمشاد بھائی!
میرا خیال ہے آپ اس کا "ٹونگل" ہارٹ وئیر کے بات کر رہے ۔ اور شاید وہ ہمارے آفس کی مشین میں نصب بھی ہو۔ اِس مشین میں Printer Kit تو ان سٹال ہے لیکن Scanner Kit ان سٹال نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے ہمارے آفس کے سٹور روم میں پڑی ہو۔ کیا آپ اس Hardware کانام بتا سکتے ہے تاکہ اس کے متعلق معلومات جمع کی جاسکے؟
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے آپ کو اسی مشین کے ماڈل کے لیے Enabler لینا پڑے گا۔ یہ دو قسم کے آتے ہیں، ایک صرف پرنٹر کے لیے اور ایک سکینر اور پرنٹر کے لیے۔

آپ کے دفتر والوں نے جن سے یہ مشین خریدی ہے، انہی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

یہاں سعودی عرب میں Toshiba کے Office Equipment کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوٹر Arabian Business Machines والے ہیں اور اس میں بہت سارے پاکستانی کام کرتے ہیں۔ اگر مزید معلومات درکار ہوں تو بتائیے گا۔
 

arifkarim

معطل
پتا نہیں پاکستان میں کینن کے پکسما پرنٹرز پہنچے کہ نہیں۔ میرے پاس یہاں کینن mp830 ہے۔ جسمیں، اسکینر، پرنٹر، فون اور فیکس سب بلڈ ان ہے! کمپیوٹر سے بھی یو ایس بی پورٹ کے ذریعے فیکس کی جا سکتی ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے پرنٹر یہاں بہت ہی سستے ہیں جو سکینر، فوٹو کاپی، پرنٹر، فیکس وغیرہ کی سہولت موجود ہے لیکن یہ گھریلو استعمال کے لیے تو ٹھیک ہے لیکن دفتری استعمال کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

Toshiba eStudio 352/452 ایک ہیوی ڈیوٹی ڈیجیٹل مشین ہے۔ اس سے آپ روزانہ ہزار سے بھی زیادہ فوٹو کاپیاں بنا سکتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا ٹونر بہت ہی کم استعمال ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کس کی بات کر رہے ہیں، مشین کی، کہ کتنے میں ہے؟ تو ہمارے دفتر والوں نے کوئی تین سال پہلے خریدی تھی بغیر کسی Enabler کے، اس وقت کوئی 4 لاکھ کے قریب کاپیاں کر چکے ہیں۔ اس میں 40 جی بی کی ہارڈ ڈسک لگی ہوئی ہے۔ اس وقت غالباً 25 ہزار ریال کی آئی تھی۔

اگر آپ چاہتے ہیں تو کل صحیح قیمت معلوم کر کے بتا سکتا ہوں۔
 
ہم نے تقریباً نو لاکھ پاکستانی روپے میں تین مشینیں خریدی تھی۔ لیکن آج کل گوگل کرتے وقت مجھے کچھ قیمیتن نظر آئی تھی وہ تقریباً 3300 سے 3700 ڈالر ہے ۔ شاید اس میں freight charges شامل نہیں ۔ ہم نے بھی یہ دو ڈھائی سال پہلے ہی لیں تھی۔
شمشاد بھائی اس کے مینول میں لکھا تھا کہ آپ کے کمپیوٹر میں ڈرائیور انسٹال ہوتو آپ بآسانی اپنے کمپیوٹر سے اس مشین کو منسلک کر سکتے ہے۔ دراصل میں آپ سے یہ سب اس لیے پوچھ رہا ہو کہ اپنے آفس سے مجھے ایسی معومات نہیں مل سکتی کیونکہ وہ ایک سرکاری ادارہ ہے اور آپ جانتے ہے نا کہ پاکستان کے سرکاری دفاتر سے ایسی معلومات نہیں ملا کرتا۔
اچھا ایک اور کام اگر شمشاد بھائی آپ کر دے کہ 352/452 کے ڈرائورکی سی ڈی مل سکتی ہے؟
والسلام
 
پھر بھی صابر صاحب یہ مشینیں کم ا ز کم ایک میٹر سے بڑی ہوتی ہے اور صفحات بلکل نیچے لگے ہوتے ہے وہاں سے اوپر تک آنے میں کچھ وقت تو لگتا ہے۔ لیکن اس کی سکینینگ پاور بہت زیادہ ہے تقریبا 92 صفحات فی منٹ لیکن چونکہ میں نے آج تک یہ مشین سکین کے لیے استعمال نہیں کی اس لیے یہ پتا نہیں کہ ان 92 صفحات کی ریزیولیشن کتنی ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سکینگ کی رفتار بہت زیادہ ہو گی۔ کاپی کرنےکی رفتار تو میں نے آپ کو بتا ہی دی ہے۔

یہ ڈیجیٹل مشین ہے۔ اگر آپ کو کسی ورق کی ایک سے زیادہ نقلیں بنانی ہیں۔ تو یہ مشین ایک ہی دفعہ سکین کرے گی اور جتنی نقلیں آپ کو چاہییں آپ کو بنا دے گی۔

پرانی مشینیں کسی بھی ورق کو اتنی ہی دفعہ سکین کرتی تھیں جتنی نقلیں آپ کو چاہییں۔
 
Top