یونیکوڈ میں دو زبر کے لئے دو قدریں دی گئی ہیں U+064B,U+FE70 ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ فانٹ میں تنوین کے لئے ان میں سے کون سی قدر استعمال کی جائے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
عام طور پر صرف U+064B استعمال ہوتی ہے۔ فونٹ اور کیبورڈ میں یہی استعمال کریں۔
U+FE70 اسی کی آئیسولیٹڈ شکل ہے، یعنی سپیس کے اوپر دو زبر آتے ہیں۔ میرے خیال میں اردو میں اس کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اگر آپ سپیس کے اوپر U+064B استعمال کریں گے تو دو زبر (بیشتر اردو فونٹس میں) اگلے حرف کے اوپر چلے جائیں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ اگلے حرف کے اوپر نہ جائے تو U+FE70 بھی فونٹ میں شامل کریں۔