میں نے دو دن پہلے ابنٹو وینڈوز کے اندر ہی انسٹال کی اور کافی چیزیں جو یہاں کئی لوگوں کو مشکل لگ رہی تھی وہ باآسانی ہوگئی
وائر لیس رائوٹر کی کوئی سیٹینگ نہیں کرنی پڑی بس پاسورڈ ڈالا اور انٹر نیٹ کنیکٹ کو گیا پھر اردو فانٹز انسٹال کرنا تھے تو کچھ مشکل ہوئی پھر یہاں پڑھا کہ font. کا فولڈر خود بنانا ہے
تو وہ بھی بن گیا اور فونٹز بھی کاپی ہوگئے
اس سے محفل کے فونٹ کچھ ٹھیک ہوئے مگر مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے
Language Support میں اردو سیٹ کی تو کافی کچھ اردو میں لکھا آرہا ہے مگر جب نیٹ چلاتا ہوں تو انگریزی کے فونٹ کچھ عجیب سے نظر آرہے ہیں
اب ایک بات پوچھنی تھی وہ یہ کہ ایسا کیا کروں کہ اردو نستعلیق میں نظر آئے
اور یہ انگریزی فونٹ ٹھیک طور پر نظر آئین