Urdu keyboard in Linux

محمد سعد

محفلین
آپ نے اس کی درخواست (یا بگ رپورٹ) کہاں جمع کروائی تھی؟ میں کافی عرصے سے اس کے متعلق سوچ رہا تھا لیکن یہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اس کا ماخذ پراجیکٹ کون سا ہے۔ :blushing:
 

محمد سعد

محفلین
اور جس صفحے کا آپ نے ذکر کیا ہے، اس پر تو مجھے کہیں بھی اس خبر کے متعلق تجدید شدہ مواد نظر نہیں آ رہا۔ :confused:
 

محمد سعد

محفلین
میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اس صفحے پر تو پرانا طریقہ ہے جس میں تختہ خود نصب کرنا پڑتا ہے۔ نیا طریقہ کہاں ہے؟ یا پھر شاید میں آپ کی بات کو درست طریقے سے سمجھ نہیں پایا کہ آپ کس چیز کی تفصیلات دیکھنے کے لیے اس صفحے کا کہہ رہے ہیں۔ :confused:
 

ابوشامل

محفلین
9.04 میں میرے لیے تو سب سے بڑی سہولت یہی تھی کیونکہ میں مقتدرہ کا کی بورڈ استعمال کرتا ہوں ۔ جیو اوبنٹو!
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔

میں نے پایا ہے کہ اس نقشے میں "ؤ" موجود نہیں ہے۔ چنانچہ میں نے خود اس میں شامل کر دیا ہے۔ اگر ہو اور مجھے معلوم نہ ہو تو براہِ مہربانی نشاندہی کر دیں۔

اصل فائل۔
http://dl.getdropbox.com/u/699394/Urdu/pk.original
میرا موجودہ نسخہ۔
http://dl.getdropbox.com/u/699394/Urdu/pk

دونوں کے درمیان کا فرق۔
کوڈ:
[saad@saad Desktop]$ diff pk pk.original
96c96
<    key <AD02> {  [     0x1000648  ,       0x1000651, 0x1000624    ]     };
---
>    key <AD02> {  [     0x1000648  ,       0x1000651, 0x1000602    ]     };
[saad@saad Desktop]$

اگر واقعی اس میں یہ مسئلہ ہے تو پھر اس کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے۔
 

جیسبادی

محفلین
ادارہ تحقیقات کے کلیدی تختہ پر "ؤ" موجود نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دو حروف کا مجموعہ سمجھا جاتا ہے "و"+"ء"

البتہ لینکس کلیدی تختہ میں تین نقشے ہیں:
1) "فونیٹک" نامی میں "ؤ" shift-w پر موجود ہے۔
2) crulp
3) NLA
 

محمد سعد

محفلین
مجھے تو یاد پڑتا ہے کہ ادارہ تحقیقاتِ اردو (کرلپ) کے ونڈوز والے نقشے (نئے نسخہ) میں "ؤ" موجود تھا۔ (ابھی خود آزما نہیں سکتا کہ ونڈوز کا استعمال سال سے بھی کافی زیادہ عرصہ قبل ترک کر چکا ہوں۔)

ساتھ ہی یہ بھی میرے شک کو تقویت دیتا ہے کہ غالباً کوئی فرق ہے۔
(یہ shift+w پر موجود علامت کی وضاحت ہے)
کوڈ:
[not a printable character]

U+0602 ARABIC FOOTNOTE MARKER

General Character Properties

In Unicode since: 4.0
Unicode category: Other, Format

Various Useful Representations

UTF-8: 0xD8 0x82
UTF-16: 0x0602

C octal escaped UTF-8: \330\202
XML decimal entity: ؂
 

جیسبادی

محفلین
ادارہ کے موقع جال پر دیکھ لیں

http://crulp.org/Downloads/localization/keyboards/urdu_phonetic_kb_v1.1.pdf

اخراجہ 1.1 میں "ؤ" موجود نہیں۔ اس کی منطقی وجہ یہی ہے کہ کئی حروف ہیں مثلا "ہ" کے اوپر ھمزہ، وغیرہ، جو ادارہ کے تختہ میں دو حروف سے بنے گا۔

وکیپیڈیا کا ربط دینا بھی ضروری ہے :)
http://ur.wikipedia.org/wiki/تصویر:CRULP_Phonetic_Urdu_Keyboard_V1.1_All_In_One.png
 
Top