Urdu touch typing tutor

جیسبادی

محفلین
-- copied from Urdu wikipedia mailing list --------

کافی عرصہ سے اردو قوم میں touch typing tutor کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔ یہ ایک ایسا مصنع لطیف ہوتا ہے جو آپ کو لمسی طریقہ سے خطنگاری میں مہارت حاصل کرنے میں مشقوں کے زریعہ مدد دیتا ہے۔ کافی لوگ اردو کلیدی تختہ استعمال کرنے سے اس لیے بھی گھبراتے تھے کہ اس میں ان کی رفتار انگریزی کی نسبت بہت کم رہ جاتی تھی۔ کچھ لوگ چیٹ پر رومن اردو لکھنا کو ترجیع دیتے اور اردو کلیدی تختہ میں کبھی روانی حاصل نہ کرتے۔ اب یہ مرحلہ مشکل نہیں رہا۔

کلاوارو (Klavaro) اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے کہ زبان اور کلیدی تختہ خاکہ سے آزادی حاصل ہو جائے اور کسی بھی یکرمزی زبان کی سہولت آسانی سے ڈالی جا سکے۔ کلاوارو کے اخراجہ 1.1.6 میں اردو کی سہولت بھی فراہم کر دی گئ ہے۔ یہ آپ یہاں سے
https://sourceforge.net/projects/klavaro
حاصل کر سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ، اس کا سطح البین بھی اردو میں مقامیا دیا گیا ہے۔ ترجمہ میں معیار کا خاص خیال رکھتے ہوئے اردو وکیپیڈیا پر موجود شمارندی مسرد سے استفادہ کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے وکیپیڈیا پر
http://ur.wikipedia.org/wiki/Klavaro
دیکھیں۔ استعمال کے بعد آپ رائے بھی وہاں تبادلۂ خیال کے صفحہ پر دے سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
شمارہ، اجراء، یا پھر ورژن ہی ۔۔۔ الفاظ تو کئی استعمال ہوتے ہیں۔
ویسے یہ اچھی چیز ہے۔ نئے صارفین کو اردو کی بورڈ سیکھنے میں آسانی ہوگی۔
 

دوست

محفلین
اس کا ترجمہ صیغہ واحد میں کیوں ہے؟ کرو، جاؤ، پیو مزاج پر گرانی پیدا کردیتے ہیں۔ آپ اسے کریں، جائیں، نہیں کرسکتے؟
 

جیسبادی

محفلین
اس کا ترجمہ صیغہ واحد میں کیوں ہے؟ کرو، جاؤ، پیو مزاج پر گرانی پیدا کردیتے ہیں۔ آپ اسے کریں، جائیں، نہیں کرسکتے؟

شاکر صاحب، اگر آپ کلاوارو پر وکیپیڈیا مضمون کی بات کر رہے ہیں، تو وہاں تو آپ خود بھی درستگی کر سکتے ہیں۔

مدت ہوئ جب یہ چوپال بھی شروع نہیں ہؤا تھا، تو اس واحد/جمع موضوع پر ایک رائے لکھی گئ تھی جسے جید علما نے پسند کیا تھا، ملاحظہ ہو
http://groups.google.com/group/urdu/browse_thread/thread/f57ba0ccee1ea8af#
 

دوست

محفلین
عرض یہ تھی کہ زبان وہ ہوتی ہے جس کا عام چلن ہو۔ اور اردو میں عام چلن یہ ہے کہ اجنبیوں کو احترام سے آپ کے صیغے میں‌ مخاطب کیا جاتا ہے۔ فروغ دینا اور بات ہے اور فروغ شدہ ہونا اور بات۔ آپ کے ربط پر فروغ دینے کی بات کی گئی ہے لیکن یہ فروغ کب دیا جاسکے گا۔۔ شائد آئندہ پچاس سال میں اردو کا مزاج یہ ہوجائے کہ اس میں سے احترام کے لیے صیغہ جمع غائب ہوجائے۔ فی الحال ایسا نہیں اور نظر بھی نہیں آتا۔ باقی آپ کی مرضی ہے کہ کیسی زبان استعمال کرتے ہیں۔
وسلام
 

جیسبادی

محفلین
platforms

آئینِ نو سے ڈرنا، طرز کہن پہ اڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں
:)
:)
خیر، کام کی بات یہ بتانا تھی
* کہ ونڈوز پر استعمال کے لیے آپ کو GTK2 کی مناسب ورژن نصب کرنا ہو گی۔ تفصیل یہاں دی ہے
http://klavaro.sourceforge.net/en/
* اس کے علاوہ Debian کے پیکج بھی دستیاب ہے جو غالباً ابنتو/کبنتو پر بھی چلنے چاہیے؟
* اس کے علاوہ rpm بھی ہے، جو شاید fedora پے کام کرے۔
* میک (Apple Mac) کا ورژن بھی ہے۔
* BSD پر بھی چلتا ہے۔
* دوسرے لینکس کے لیے tar.bz2 پیکج آنکھیں بند کر کے compile ہو جاتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
بہت خوب جناب ۔۔ میں اسے آزمانا چاہوں گا۔۔ فی الوقت یہ مراسلہ رسید خیال کیجئے ۔۔۔
 
Top