usbجو کہ computerسے نکال دی گئی ہو اس کا ڈیٹا پرھنا؟؟؟

السلام علیکم!
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں فرض کریں میرے کمپیوٹر میں کسی نے کام کیا ہے اور اس کو ڈیلیٹ کردیا ہے تو اس کو تو ڈیٹا ریکوری پروگرام کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اگر وہی کام اگر کوئی میرے کمپیوٹر میں فلیش ڈال کر اورفلیش میں ہی کرے اور فلیش کو نکال کر لے جائے تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں اس میں ایم ایس ورڈ کی فائل کو پڑھ سکتا ہوں۔
 
dxbgraphics

محفلین

مستقبل میں اس کا ایک علاج ضرور ہے۔ وہ یہ کہ اپنے کمپیوٹر میں keylogger انسٹال کریں جس سے آپ جو کچھ آپ کے کمپیوٹر پر ٹائپ ہوتا ہے بشمول ویب ایڈریس ،پاسورڈ، ٹائپینگ وغیرہ وغیرہ سب دیکھ سکیں گے۔ اور وہ سب keylogger آپ کو بذریعہ میل بھی ملتا رہے گا۔ اگر اس کمپیوٹر میں انٹرنیٹ نہیں ہے تو وہ لاگ فائلیں جمع ہوتی رہینگی۔ اور جیسے ہی کمپیوٹر انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا تمام لاگ فائلیں آپ کو میل میں دستیاب ہوجائیں گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور یہ keylogger ملے گا کہاں سے؟

اس کے جملہ حقوق محفوظ ہیں یا فری شیئر ویر ہے؟
 
محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی keylogger نیٹ پر سرچ کرنے سے مل جاتے ہیں۔۔ فری وئیر بھی ہوتے ہیں۔ مگر اس کے استعمال میں ایک اخلاقی پہلو ہے۔ کوئی آپ سے آپکا کمپیوٹر مستعار لے اور آپ اس کی لاعلمی میں کی لوگر کے ذریعے اس کا ٹائپ کردہ متن بشمول پاسورڈ حاصل کر لیں، یہ نامناسب بات ہے۔
 
لینکس کے لئے ایک دفعہ ایسی ایک بیک اپ سکریپٹ لکھی تھی جو یو ایس بی ڈرائیو لگانے پر اس کے چار پانچ پچھلے بیک اپ محفوظ کر لیتا تھا۔ لیکن یہ بہت پرانی بات ہے۔ :) :) :)
 
Top