آپ شائد آئکن بار کہنا چاہ رہے ہیں۔
لیکن آپنے میرے سوالوں کا جواب تو دیا ہی نہیں۔
ایسا کریں کہ (ایکس پی میں) مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کریں اور مینجمنٹ پر جائیں، پھر ڈسک مینجمنٹ پر جائیں اور دیکھیں کہ آپکی یو ایس بی کو جو لیٹر (ڈی، ای، ایف وغیرہ) دیا جاتا ہے، آیا وہ کسی اور ڈرائیو کو بھی تو نہیں دیا گیا؟
اگر ایسا ہے تو پھر کمپوٹر یو ایس بی نہیں دیکھے گا، اسے درست کرنے کی لیئے بس آپ یو ایس بی کا نام بدل دیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
نوٹ: میرا سسٹم اٹالین میں ہے اس لیئے درست نام معلوم نہیں، غالبا مینجمنٹ ہی ہے
والسلام، نوید