User Restrictions in DSL Connection۔۔۔۔۔۔ ڈی ایس ایل شیئرنگ

دوست

محفلین
آپ کو ایک کمپیوٹر مزید لگانا پڑے گا۔ جسے آپ سرور بنائیں گے۔ جب تک وہ کمپیوٹر چلے گا تب تک آپ کا نیٹ چلے گا ورنہ بند۔ اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو اچھی خاصی درد سری کرنی پڑے گی۔ لینکس پر سکوئڈ اور ونڈوز پر آئزا سرور وغیرہ۔
 

اسد

محفلین
میں اپنا DSL محدود userکو دینا چاہتا ہوں اسکی Configurationکیسے ہوگی ۔ Please Help
سوفٹویئر کا حل تو اوپر موجود ہے، ہارڈویئر میں DSL کیسا/کون سا ہے؟ اور دیگر ہارڈویئر کیا ہے؟

اگر DSL راؤٹر میں ARP Binding یا IP & MAC Binding کی سہولت موجود ہے تو اسی سے کام چل سکتا ہے۔ ورنہ DSL راؤٹر کے بعد کوئی ایسا راؤٹر لگائیں جس میں یوزرز کی پہنچ اور سہولیات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہو۔ جہاں سے راؤٹر خریدیں اسی سے اس کا سیٹ اپ بھی کروائیں، فروخت سے پہلے وہ یہ سب کچھ کر دیں گے۔ عام طور پر وائرلیس راؤٹرز میں دونوں طرح کے کنکشنز کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ مخلص بھیا کے پاس ڈی اسی ایل کنکشن ہے اور وہ اس سے ساتھ والے کمرے یا پھر سامنے والے گھر میں کنکشن دینا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ کتنے کنکشن دینے ہیں ایک یا دو یا تین۔ پھر مزید آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔
ویسے تو اوپر بہت سارے بندوں نے جواب دیا ہے لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اگر مخلص بھائی کو انٹر نیٹ کیفے چلانا ہے تو پھر اس کو ادھر پوسٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
 

سندس راجہ

محفلین
آپ کو ایک کمپیوٹر مزید لگانا پڑے گا۔ جسے آپ سرور بنائیں گے۔ جب تک وہ کمپیوٹر چلے گا تب تک آپ کا نیٹ چلے گا ورنہ بند۔ اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو اچھی خاصی درد سری کرنی پڑے گی۔ لینکس پر سکوئڈ اور ونڈوز پر آئزا سرور وغیرہ۔
آپ اپنے زاتی پی سی میں ہی ایک عدد ورچول مشین بنا کر اس پر یہ سارا کام کر سکتے ہیں ;)
 

میم نون

محفلین
اگر آپ کچھ مزید معلومات فراہم کریں تو بہتر جواب دیا جا سکتا ہے۔
مثَلا آپکا ہارڈویئر کیسا ہے اور اپکا مقصد کیا ہے؟
 

اظفر

محفلین
اس کیلیے آپ کو ایسا پی سی چاہیے جس میں کم سے کم دو نیٹ ورک کارڈ لگے ہوں
ڈی ایس ایل راوٹر سے نکلنے والی لین کیبل ایک کارڈ میں لگا دیں۔ پی سی پر یوزر گیٹ نام کا سافٹ ویر انسٹال کر لیں ،۔ یہ سکویڈ اور آیزا کی نسبت آسان ہے اور اس میں ہر قسم کا کنٹرول موجود ہے۔ اسی پی سی میں سےدوسرے نیٹ ورک کارڈ سے تار نکال کر نیٹ ورک حب یا سویچ میں لگا دیں۔ اس حب یا سویچ سے آگے جتنے مرضی پی سی چلاتے جائیں۔ آپ کے پاس سرور پی سی میں پر کمپیوٹر کا کنٹرول ہو گا کہ اس کو کتنی سپیڈ دینی ہے ، کون سی سایٹس بلاک کرنی ہیں اور کس کس ٹایم نیٹ چلانا اور کس تایم بند کرنا ہے۔
یوزر گیٹ نامی سافٹ ویر کی تفصیل اس کے یوزر مینویل میں انتہائی آسان انگلش میں لکھی ہوئی ہے۔

اگر یوزر گیٹ استعمال کرنےکا ارادہ کریں تو کوشش کریں کلاینٹ کا آئی پی اور ڈی این ایس آٹو میٹک پر چلائیں ۔ اگر آپ اس میں کامیاب ہو گئے تو باقی سب سیٹک خو بخود ہو جائے گی۔ ورنہ بہت لمبے لمبے کام کرنے پڑتے ہیں
 
Top