v1.6 اردو جملہ کے پراجیکٹ کا آغاز اردو ویب میں کب شروع ہو گا

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کوڈ پر لینگویج فائلوں کا ترجمہ کرنے والے دوست بھی اردو محفل فورم کی ممبر بھی ہیں۔ محفل فورم ہی کے ایک رکن باسم نے اس کام کا آغاز کیا تھا لیکن وہ کافی عرصے سے نظر نہیں آئے ہیں۔ اگر فرنٹ اینڈ کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ مکمل ہو جائے تو میرے خیال میں جملہ 1.6 کا اردو پیکج تیار کیا جا سکتا ہے۔ کیا جملہ 1.6 کی لینگویج فائلیں پرانے ورژنز سے مختلف ہیں؟ کیا پرانے ورژنز کی لینگویج فائلیں نئے ورژن پر کام نہیں کرتی ہیں؟
 
نبیل بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔ جملہ v1.5 اردو میں تو میں نے استعمال کیا ہے- اب میں v1.6 میں اردو جملہ پیکج چاہتا ہوں- کیونکہ 1.7 بھی آ چکا ہے - اور 2012 میں v1.8 آنا ہے- اس جملہ 1.6 کا ٹائم کم ہے- اگر یے versions ہم نے پہلے بنا لیے تو ھم پھر ھر version میں joomla.org کے ساتھ چلیں گے-
شکریہ-

http://www.joomla.org/announcements/release-news/5372-joomla-17-alpha-released.html
http://developer.joomla.org/strategy/4-landing-pages/353.html
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں فی الحال کچھ دنوں تک محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں چند پراجیکٹس مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے وقت ملا تو میں جملہ 1.6 میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کرنے کی کوشش کروں گا۔ جملہ 1.7 کا ابھی صرف الفا ورژن آیا ہے۔ اس کی سٹیبل ریلیز آنے میں ابھی وقت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے میجنٹو پر کبھی کام نہیں کیا ہے لیکن ارادہ ضرور ہے۔ میجنٹو کی انٹگریشن کے لیے اردو جملہ کا انتظار کرنا ضروری نہیں ہے۔ اسے انگریزی جملہ کے ساتھ بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے، بلکہ یہ زیادہ بہتر رہے گا۔
 
جی نبیل بھائی اگر انگریزی میں انٹگریشن ہو گئ تو اردو میں language pack کے زریعے اردو آن لائن او ایس کامرس کی ویب سائیٹس بھی بنا ئی جا سکتی ہیں-
 

اظفر

محفلین
جی نبیل صاحب جملہ 1۔6 کی فایلیں سابقہ ورژن سے مختلف ہیں ۔ ایڈمن پینل کے خاکے میں تبدیلی کی وجہ سے کافی الفاظ بدل گئے ہیں ان کے از سر نو ترجمہ کی ضرورت ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک مرتبہ یہ بات دہراؤں گا کہ صرف فرنٹ اینڈ سے متعلقہ لینگویج فائلوں کا ترجمہ کافی ہوگا۔ ایڈمن پینل کے لیے انگریزی ہی بہتر رہے گی۔
 

اظفر

محفلین
یہ بات میں بھول گیا تھا۔ ایڈمن پینل سے یاد آیا جاوا سکرپٹ یا اے جیکس کی کوی لایبریری ہے جسے شاید اردو ایڈیٹر کال کرتا ہے۔ اکثر ایکسٹنشنز میں بھی وہی لایبریری کال ہورہی ہوتی ہے۔ اس صورت میں اردو ایڈیٹر نہیں چلتا ۔ اس کا کوئی مستقل حل ہے ؟ اس کے علاوہ کچھ جگہ پر جہاں کسی ٹیکسٹ ایریا میں کوی جاوا ایفیکٹ لگا ہو وہاں بھی اردو ایڈیٹر نہیں چلتا ، البتہ بیک گراونڈ کا رنگ سبز ہو جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایڈیٹر چل رہا ہے یا چلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5 میں مُو ٹولز جاوا سکرپٹ فریم ورک استعمال ہو رہا ہے۔ میں نے مو ٹولز کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ لکھا تھا جسے جملہ 1.5 کے اردو پیکج میں استعمال کیا تھا۔ لیکن اس کے ذریعے صرف اردو جملہ کے بیس پیکج میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کی گئی تھی۔ ایکسٹنشنز کے لیے علیحدہ سے کام کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ ایسا کوئی مکینزم موجود نہیں ہے ہر ایکسٹینشن کے ہر ٹیکسٹ ایریا کے لیے خودکار انداز میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن ہو جائے۔ جملہ 1.6 میں غالبا موٹولز کا ورژن بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس میں پرانا اردو ایڈیٹر کام نہیں کرے گا۔ اس کے لیے علیحدہ پلگ ان لکھنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
Top