تبادلہ خیال variables پر تبصرے

محمداحمد بھائی آپ یہ دیکھیں۔۔
111111111111111111111111111.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
انیس بھائی جیسا کہ محب بھائی نے یہاں بتایا ڈیٹا کے دو بنیادی ٹائپ ہوتے ہیں۔

ایک ٹیکسٹ یعنی string اور دوسرا نمبرز ۔ نمبرز ڈیٹا کی وہ ٹائپ ہے جس پر حساب کا عمل کیا جا سکے۔

string data کو ہمیشہ کوٹس میں لکھا جاتا ہے۔ جیسے:

PHP:
>>> print ('n')
n
>>> print ("n")
n
>>> print ('''n''')
n
>>>

یعنی ہم اسٹرنگ کے لئے سنگل کوٹس، ڈبل کوٹس اور بعض اوقات ٹرپل کوٹس بھی استعمال کرتے ہیں۔ بس آغاز اور انجام پر کوٹس ایک جیسے ہونے چاہیے۔

اس طرح سے جب کوئی کیرکٹر آپ پرنٹ کمانڈ میں بغیر کوٹس کے لکھتے ہیں تو شیل اُسے variable سمجھتا ہے۔

جیسے:

PHP:
>>> t = "text variable"
>>> n = 15 # a number variable
>>> # Hash sign is used for comments.
>>> print (t)
text variable
>>> print (n)
15
>>>

پائتھون کے ریسینٹ ورژنز میں print کمانڈ بطور فنکشن کام کرتی ہے سو اب پرنٹ کے ساتھ پیرنتھسس ( ) شامل کرنا ضروری ہیں۔

مزید کوئی بات سمجھ نہ آئیں تو پھر سے سوال کیجے ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
Data Types

ڈیٹا ٹائپ سے مراد ہے کہ جو بھی ڈیٹا پروگرام میں استعمال ہو گا وہ کسی خاص درجہ سے متعلق ہوگا جس کا تعین مواد کی قدر سے ہوگا ۔ یعنی اگر ڈیٹا اعداد کی شکل میں ہے تو اس کی ٹائپ نمبر ہوگی اور اگر وہ حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ایک مخصوص ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ اس طرح ان کی مزید تقسیم بھی ہے ۔


پائتھون میں دو بنیادی ٹائپ ہیں ڈیٹا کی ۔
  • نمبر Number
  • اسٹرنگ String

Number
اعداد یا نمبر کی پائتھون میں مزید تین اقسام ہیں
  1. integers
  2. float point number
  3. complex numbers
integer

ایسے اعداد ہوتے ہیں جن میں اعشاریہ نہیں ہوتا یعنی مکمل اعداد ہوتے ہیں جیسے
1، 10 ، 345

floats
ایسے اعداد ہوتے ہیں جو مکمل نہیں ہوتے اور ان میں اعشاریہ کے بعد بھی اعداد ہوتے ہیں جیسے
3.42
52.3E-4 (یہاں E ظاہر کر رہی ہے 10 کی طاقت منفی چار کو )

Complex Number
پیچیدیہ یا تخیلاتی اعداد جو کم کم ہی استعمال ہوں گے مگر ان کا استعمال ممکن ہے پائتھون میں ۔ مثال
5+4j-
52.4-4.5j

زبردست
 
Top