VB کے ماہرین سے سوال

سلام
مجھے کسی ایسے سافٹ ویئر کی ضرورت ہے جو کہ لوکل ایریا نیٹ ورک ﴿لین﴾ پر کسی بھی فائل کو شیئر کرنے کے بعد اس کا ایک پاتھ دے دے جس کو پروگرامنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہو جیسا کہ کسی بھی ڈیٹا انٹری سافٹ ویئر میں ڈیٹا فائل تک رسائی کے لیے دیا جاتا ہے ۔ اگر کوئی اس طرح کا سافٹ ویئر ہے تو مہربانی فرما کر مدد کریں میں ایک ایسا سافٹ ویئر بنانا چاہتا ہوں جو کہ لوکل ایریا نیٹ ورک کے ذریعہ ایک منتخب کردہ سرور سے اپنی ڈیٹا بیس فائل کا پاتھ حاصل کر کے انٹری کرنے پر سرور میں سیو کرتا رہے ۔ اور یہ کسی ایک یوزر پر اکتفا نہ کرے بلکہ اس میں جتنے بھی یوزر ہوں ایک وقت میں کام کرتے ہوئے اپنا اپنا ڈیٹا سٹور کرتے رہیں ۔ اگر میں کسی بھی جگہ غلط ہوں تو مہربانی فرما کر میری رہنمائی کریں کیوں کہ میں شوق تو رکھتا ہوں مگر شاید درست راہ پر نہیں ہوں ۔
والسلام
سید فیضان الحسن
 

قیصرانی

لائبریرین
میں تفصیل سے آپ کی بات نہیں‌سمجھ سکا، اصل میں‌ میں‌کل رات سفر سے واپس آیا ہوں، اور دو دن میں 5 فلائٹس تھیں، اس لیے حالت خراب ہے۔ امید ہے دیگر دوست کچھ مدد کریں گے
 
سلام
قیصرانی بھائی آپ آرم کریں اس کے بعد کوئی معقول جواب دیں پلز اس طرح تو کام کرتے کرتے آپ کا اپنا کام ہو جائے گا پھر ہم کس سے سوال جواب کریں گیں در اصل مجھے سمجھ نہیں آ رہی کے میں آپ کو کیسے سمجھائوں بہر حال مختصر یہ ہے کہ میں ایک ڈیٹا بیس انٹری کا سافٹ ویئر بنا رہا ہوں جس کو میں لوکل ایریا نیٹ ورک پر چلانا چاہتا ہوں یعنی مین ڈیٹا بیس فائل جس میں ڈیٹا سٹور ہوتا ہے وہ ایک ہی کمپوٹر میں ہو اور باقی کمپوٹرز اس کو لین کے زریعہ سے اکسس کریں سافٹ ویئر وہی رہے گا جو میں نے بنانا ہے کوئی سرور یا کلائنٹ فیچرز نہیں
 
ونڈوز میں

مجھے کسی ایسے سافٹ ویئر کی ضرورت ہے جو کہ لوکل ایریا نیٹ ورک ﴿لین﴾ پر کسی بھی فائل کو شیئر کرنے کے بعد اس کا ایک پاتھ دے دے جس کو پروگرامنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہو

بالفرض ونڈوز میں اگر آپ C:\TMP پر ایک فائل Readme.txt رکھتے ہیں۔ اس سسسٹم کی آئی پی 172.16.1.111 ہے۔ اگر آپ اس ڈائرویکٹری کو شیئر کردیں، تو لین کی کسی دوسری مشین سے اس پاتھ سے اس فائل کو ایکسس کر سکتے ہیں:

کوڈ:
\\172.16.1.111\C$\TMP\Readme.txt

یہ آپ Run پرامپٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔ اس کو UNC یا یونیورسل نیمنگ کنونشن کہا جاتا ہے۔
 
سلام شارق بھائی یہ تو آپ سے درست فرمایا ہے مگر اس میں کافی مسائل بھی تو ہو سکتے ہیں پھر ہو سکتا ہے ڈیٹا درست طرح سے اپ ڈیٹ نہ ہو لیکن بہر حال میں اس پر کوشش ضرور کروں گا ۔ کوئی ایسا سافٹ ویئر جو انسٹال ہو جائے میرا خیال سے SQL ہو سکتا ہے کیوں کہ میں ایس کیو ایل کے بارے میں کچھ نہیں جنتا ہوں اس لیے اس حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتا ۔ مختصر یہ ہے کہ کوئی ایسا انجن ہو جو لین پر کسی بھی فائل کو شیئر کرے مگر اس کا پاتھ شیئر کرے جو کہ ہر کمپیوٹر پر ایک سا ہو تا کہ سافٹ ویئر میں پروگرامنگ کے وقت جو پاتھ دیا جائے وہ ایک ہی رہے تمام کمپیوٹز کے لیے ۔ میں نے ایک سافٹ ویئر استعمال کیا ہے جو غالبن پیج بلڈر نامی کسی پروگرام میں بنا ہے اس میں یہ فیچرز ہیں وہ ہمارے ہاں سٹوز وغیرہ پر استعمال ہوتا ہے انہوں نے اپنا ڈیٹا بیس فائل کو شاید SQL سے شیئر کیا ہے کیوں کہ اس میں وہ لوگ SQLسرور انسٹال کرتے ہیں اور پاتھ اس سے ہی حاصل کیا جاتا ہے وہ پورا ایک انجن ہے اب خدا جانے بہر حال کوئی اور راہ ہو تو اس سے بھی آگاہ کریں یا کسی اس قسم کے سافٹ ویئر کے سورسز مل جائیں نیٹ پر سے محض چیک کرنے کے لیے ۔
 
Top