vb.net میں ونڈوز کے لئے یوزر ڈیفائنڈ کی بورڈ کس طرح بنایا جائے؟

dehelvi

محفلین
میں وی بی ڈاٹ نیٹ ڈیویلپر ہوں، آج کل اردو پر کام کررہا ہوں، مجھے ونڈوز کے لئے اردو یوزر ڈیفائنڈ کی بورڈ بنانا ہے، جس طرح فونیٹک کی بورڈ موجود ہے، میری تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں میری رہنمائی فرمائیں۔
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے سوال کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔ وی بی کا کی بورڈ بنانے سے کیا تعلق ہے؟
اگر آپ ایڈٹ کنٹرول میں اردو لکھنے کی سپورٹ فراہم کرنا چاہ رہے ہیں تو اس ربط پر ڈاٹ نیٹ کی اردو کنٹرول لائبریری بمعہ سورس کوڈ موجود ہے اور اس کا سامپل پروگرام بھی دیا گیا ہے۔ آپ اسے اپنے پروگرام میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 

dehelvi

محفلین
نبیل بھائی! آپ کے جواب سے میرا مسئلہ حل نہیں ہوا، کیونکہ میرا مقصد VB.Net کے ذریعے ونڈوز میں اردو کی سپورٹ بنانا نہیں وہ تو پہلے ہی سے موجود ہے، ونڈوز میں اردو انیبل کرکے ہم کسی بھی پروگرام میں یہ سپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، لیکن اس کے لئے جو کی بورڈ مائیکرو سوفٹ والوں نے دیا ہے وہ کافی مشکل ہے، دوسرا حل فونیٹک کی بورڈ ہے، مگر میرا مقصد یہ ہے کہ جس طرح ہم ان پیج میں اپنی مرضی کا کی بورڈ سیٹ کرسکتے ہیں اسی طرح کوئی ایسا پروگرام بنادیا جائے کہ یوزر ونڈوز کا اردو کی بورڈ اپنی مرضی سے ترتیب دے سکے۔
میرا سوال یہی تھا کہ کیا VB.Net میں پروگرامنگ کے ذریعے اس طرح کا کی بورڈ ڈیزائن کیا جاسکتا ہے؟ جسے ایک انسٹالر کے ذریعے یوزر کے کمپوٹر میں لوڈ کیا جاسکے اور یوزر ریجنل اینڈ لینگویجز آپشنز میں جاکر اردو لینگویج کے ساتھ وہ کی بورڈ سیلیکٹ کرلے اور اپنی مطلوبہ کیز پر رکھے ہوئے حروف کے مطابق اردو ٹائپنگ کرے۔
امید ہے اس وضاحت کے بعد آپ میری مراد سمجھ گئے ہوں گے۔
 

arifkarim

معطل
جی میں کسی حد تک آپ کی بات سمجھا ضرور ہوں لیکن شاید اس کام کے لیے وی بی مناسب نہیں ہے۔اگر آپ کی بورڈ ہی ڈیزائن کرنا چاہتے تو آپ مائیکروسوفٹ کا کی بورڈ لے آؤٹ کریٹر استعمال کر سکتے ہیں۔

اوہ، میں نے اپنے حذف شدہ پوسٹ میں‌اسی کا ربط دیا تھا۔ لیکن مجھے انکا سوال اب سمجھ میں آیا :worried:
 
Top