سلام مسنون
کافی دنوں کے بعد دوبارہ آج محفل پر آنے کا اتفاق ہوا خوشی ہوئی علم کی پرورش کے لیے کوشاں افراد کی کاوشوں کو دیکھ کر ۔ اس حصہ میں پوسٹ کرنے کا مطلب نبیل بھائی اور دیگر دوستوں کو یہ آگاہ کرنا ہے کہ میں بھی پروگرامنگ کے حوالے سے کچھ سیکھنا چاہتا ہوں لیکن وقت کی کمی کے باعث روز آنا جانا نہیں ہو سکتا میں ویثریل بیسک میں ابتدائی پروگرامر ہوں اس لیے آپ حضرات کی باتیں میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہیں ۔ اب یہ بھی تو مناسب نہیں کہ آپ حضرات کا وقت برباد کرتا رہوں اور زمانہ قدیم کی زبان پر سر کھپاتا رہوں حیرت تو اس بات کی ہے کہ یہ انگریز لوگ ہمیں اتنا وقت بھی نہیں دیتے کہ ہم جنتا حق بنتا ہے اتنا کام کسی ایک پروگرامنگ سافٹ ویئر میں کر سکیں بہر کیف کوئی بات نہیں وہ کیا ہے کہ "سیکھا سب کچھ ہے آتا جاتا کچھ بھی نہیں" نبیل بھائی اور وہ حضرات جو ویثرویل بیسک میں کام کر چکے ہیں ان سے ایک سوال ہے کہ میں ایک سافٹ ویئر بنا کر اس کو ملٹی یوزرز کے لیے کس طرح انسٹال کر سکتا ہوں یا اس سافٹ ویئر کی ڈیٹا بیس فائل جس میں ڈیٹا سٹور ہوتا ہے کو لوکل ایریا نیٹ ورک پر کس طرح شیئر کر سکتا ہوں کی ایک سافٹ ویئر لوکل میں لگے ہوئے چند کمپوٹر پر انسٹآل ہو جائے اور مین سرور میں اس کی ڈیٹا ایک ہی فائل میں سٹور ہوتا رہے یعنی ملٹی یوزر ہونا چاہیے میرے خیال کے مطابق خالی اس فائل کو کسی ایسی جگہ ہونا چاہے جہاں پر وہ شیئر ہو جائے اور سافٹ ویئر میں اس کا پاتھ اس مقام سے ہو جس پر وہ رکھی گئی ہے آپ اس بارے میں کیا رائے قائم کرتے ہیں امید ہے آپ میری مدد کریں گے خیال رہے کہ اس حوالے سے آسان راستہ ہی تجویز کریں باقی رہ گئی جدیدیت کی بات تو اگر خدا تعالی نے چاہا تو اس پر بھی کام کریں گے ۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ آخر میں نے اس شہر میں رہ کر جہاں کمپوٹنگ بہت کم ہے اور پروگرامر نہ نہ ہونے کے برابر ہیں کچھ ٹوٹی پھوٹی ویثرول بیسک سیکھی ہے تو اس سے کوئی فائدہ جلد اٹھا لیا جائے نہ کہ میں دیگر سرگرمی میں حصہ لیتے ہوئے اس کو فراموش کر دوں وہ بھی جاری رہے گی مگر اس کی اہمیت بھی وہیں ہونا ضروری ہے ۔
والسلام
سید فیضان الحسن