ijaz1976
محفلین
پیارے ممبران اردو محفل کو السلام علیکم!
دوستو! گذارش ہے کہ میں نے اپنے کمپیوٹر پر وی ایم ویئر کا ورژن سات انسٹال کیا ہے اور اس کے اندر 3 عدد ورچوئل مشینیں بھی انسٹال کی ہیں ان کی آپس میں نیٹ ورکنگ تو ٹھیک ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ میں نے پہلی مشین کو اپنے مین یعنی ہوسٹ آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی کے ساتھ برج نیٹ ورکنگ کے ذریعے کونیکٹ کیا ہے، نیٹ ورکنگ تو ٹھیک ہے لیکن گیسٹ مشین جو کہ ونڈوز دو ہزار پروفیشنل ہے اس پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا جب کہ آئی پی کونفگ کے مطابق اس نے ڈی ایس ایل رائوٹر کے ڈی ایچ سی پی کے ذریعے آئی پی بھی اسائن کرلیا ہے، یہ مشین ڈی ایس ایل رائوٹر کو پنگ بھی کررہی ہے لیکن انٹرنیٹ نہیں چل رہا۔
اس سارے بکھیڑے کی وجہ یہ ہے کہ میں وی ایم ویئر میں سرور کلائنٹ نیٹ ورک بنا کر نیٹ ورکنگ کی پریکٹس کرنا چاہ رہا ہوں اور سرور ورچوئل مشین پر ’’آئیزا‘‘ سرور انسٹال کرکے اس کے ذریعے سے باقی ورچوئل مشینوں کو انٹرنیٹ ایکسس دینا چاہ رہا ہوں لیکن ابھی تک تو سروروالی مشین پرہی انٹرنیٹ نہیں چل رہا جس کی وجہ سے میں نے ابھی تک ’’آئیزا‘‘ سرور بھی انسٹال نہیں کیا، اس پر پہلے انٹرنیٹ چلے تو کچھ ہو۔
براہ کرم رہنمائی فرمائیں
والسلام