vnc

مجھے اسی محفل پر جیسبادی کا یہ کارنامہ بھی یاد ہے کہ انہوں نے بے تکلف زبان کو رواں کیا ، ایک ایسے وقت میں جب ہم آپ جناب میں الجھے رہتے تھے۔

اب مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیس اس محفل پر اردو اصطلاحات کو عام کرنے کے لیے غیر محسوسانہ طور پرکوشاں ہیں۔

یہاں میرا صرف ایک سوال ہے۔ کمیونیکیشن نام ہی معلومات کی ترسیل کا ہے، اگر جیسبادی کا پیغام کسی کی سمجھ میں ہی نہ آیا تو یہ کمیونی کیشن تو نہ ہوئی۔

کیا رائے ہے، تبادلۂ خیال زیادہ اہم ہے یا زبان؟
 
الف نظامی

لائبریرین
وکی پیڈیا اردو کی پہلے سے مروجہ اصطلاحات کے بجائے نئی اصطلاحات رائج کرے گا تو نتیجتا اصطلاحاتی انتشار ہی پیدا ہوگا۔
 
جیسبادی

محفلین
مجھے اسی محفل پر جیسبادی کا یہ کارنامہ بھی یاد ہے کہ انہوں نے بے تکلف زبان کو رواں کیا ، ایک ایسے وقت میں جب ہم آپ جناب میں الجھے رہتے تھے۔

اب مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیس اس محفل پر اردو اصطلاحات کو عام کرنے کے لیے غیر محسوسانہ طور پرکوشاں ہیں۔

یہاں میرا صرف ایک سوال ہے۔ کمیونیکیشن نام ہی معلومات کی ترسیل کا ہے، اگر جیسبادی کا پیغام کسی کی سمجھ میں ہی نہ آیا تو یہ کمیونی کیشن تو نہ ہوئی۔

کیا رائے ہے، تبادلۂ خیال زیادہ اہم ہے یا زبان؟

شارق، آپ کا بڑی مدت بعد یہاں آنے کی خوشی میں ایک علیحدہ دھاگہ کھولنا چاہیے۔ شاید کچھ نئے آنے والے شارق سے واقف نہ ہوں۔

جو موضوع یہاں چل رہا ہے اس پر کچھ بات کرتے ہیں۔ اردو میں انگریزی کلمہ نویسی کے حامی افراد کو موثر جواب اردو وکیپیڈیا کے اس مضمون بہ عنوان "اردو غیر اردو"
http://ur.wikipedia.org/wiki/اردو_غیر_اردو
میں دے دیا گیا ہے۔ (یہ مضمون میرا لکھا ہؤا نہیں)۔

جہاں تک ابلاغ کا تعلق ہے، اردو وکیپیڈیا پر کوشش یہ ہوتی ہے کہ اصطلاحات ایسی چنی جائیں کہ الفاظ سے ان کی اساس واضح ہو، اور سیاق و سباق کے حوالے سے ان کا مطلب قاری پر واضح ہو جائے۔ مثلاً "مصنع‌لطیف" اور "مصنع‌کثیف"۔ اس کے علاوہ ہر سائنسی صفحہ پر بائیں طرف ایک جدول بھی دیا جاتا ہے جس میں انگریزی اصطلاح بھی مقابل لکھ دی جاتی ہے۔ اکثر یہ بھی کیا جاتا ہے کہ اصطلاح کا ربط بھی انگریزی ہجوں میں لکھا جاتا ہے تاکہ اگر قاری فارہ کو اس ربط کے اُوپر لائے تو tool tip میں انگریزی نام عیاں ہو جائے۔ یہ نظام اپنا کے وکیپیڈیا پر سائنسی مضامین کافی تفصیل میں لکھے جا رہے ہیں اور یہی اس نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

اس کے مد مقابل اعتراض کرنے والے لوگوں کی کارکردگی ملاحظہ کریں: اس محفل کے بانیوں میں سے اپنے قدیر صاحب نے وکیپیڈیا پر دو سطروں کا مضمون joomla پر لکھا جس کا ربط یہ ہے
http://ur.wikipedia.org/wiki/جملہ!
اس کا نام انھوں نے "جملہ" رکھا۔ اس عنوان کو "جوملہ" کی طرف رجوع کیے جانے پر انہوں نے سخت شور کیا اور دس بارہ شعلہ بیاں فقرے لکھے۔ ان کا غالباً خیال تھا کہ joomla کسی طرح اردو لفظ "جملہ" سے اخذ ہے یا ہونا چاہیے تھا۔ اب جس بندے کا اوڑھنا بچھونا ہی "جوملہ" ہو، مگر وہ اس پر دو سطروں سے زیادہ مضمون نہ لکھ سکے، تو اس سے آپ کیا نتیجہ اخذ کریں گے؟ میرے خیال میں یہ لوگ بھی دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ انگریزی کلمہ نویسی کرتے ہوئے مضمون لکھنے میں نہ لکھنے والے کے لیے کچھ فائدہ ہے اور نہ ہی پڑھنے والے کے لیے کوئی لذت یا افادیت۔ اس لیے دو سطریں لکھنا ہی بہت ہے۔ موضوع پر کچھ معلومات چاہیے ہوں تو alt-shift دباؤ، گوگل کرو، اور انگریزی میں پڑھ لو۔ یہی بات ان کے ذہنی دیوالیہ پن کی سب سے بڑی نشانی ہے۔
 
Top