Who is Mohammad Awais

Mohammad Awais Soomro is a
Student at Shah Abdul Latif
University Khairpur Sindh.
He studies there Urdu Literature
(BS-II)
He passed his Diploma in
Information Technology in 2016-17
From IBA-IET khairpur Sindh
Pakistan.
He has good skills in Urdu poetry.
His hobbies are Reading Urdu/
English Novels, Reading & writing
Urdu poetry, and Afsanas (Short
stories).
He basically belongs to Kot
Bunglow District Khairpur Sindh
Pakistan.
He is well Believed for his bright
future & he believes that one day
he will be an i
 

ہادیہ

محفلین
خوش آمدید محترم:)

آپ اردو لٹریچر کے سٹوڈنٹ ہیں تو اردو میں لکھیے نا۔۔ یہ تو محمد ایویس سومرو پر پورا مضمون لکھ دیا آپ نے:)
 

sani moradabadi

محفلین
اردو محفل میں آپ نے جو انگریزی تقریر فرمائی ہے اس کے لیے ایک شعر عرض کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

قورمے کے تھال میں ہم کو نظر آیا کباب
گلشنِ اردو میں کھل آیا ہے انگلش کا گلاب
(فقیر سعادت علی ثانی مرادآبادی)
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل میں آپ نے جو انگریزی تقریر فرمائی ہے اس کے لیے ایک شعر عرض کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

قورمے کے تھال میں ہم کو نظر آیا کباب
گلشنِ اردو میں کھل آیا ہے انگلش کا گلاب
(فقیر سعادت علی ثانی مرادآبادی)
معاف کیجیے گا قبلہ مراد آبادی صاحب مگر آپ کا نامِ نامی بھی تو زبانِ غیر ہی میں درج ہے حضور! :)
 

sani moradabadi

محفلین
معاف کیجیے گا قبلہ مراد آبادی صاحب مگر آپ کا نامِ نامی بھی تو زبانِ غیر ہی میں درج ہے حضور! :)
در اصل میں "ثانی مرادآبادی" نام سے پہلے ایڈ ہو چکا تھا
وہ آئی ڈی بند ہو گئی

اور اب اس آئی ڈی کے لیے انگریزی زبان سے رسم الخط لینا پڑ گیا

لیکن یقین کیجیے کہ میں خود اس کی وجہ سے پریشان ہوں
 

sani moradabadi

محفلین
میرا مطلب یہ ہے کہ پریشانی ہو یا تکلف ،مدیروں کے پاس علاج سب کا ہے ۔بشر طیکہ کیا جائے ۔ :)
اور میرا مطلب یہ ہے کہ نامی رسم الخط میرے لیے اتنا بھی غیر مانوس و پُر تکلف نہیں ہے کہ میں مدیران حضرات کو محض رسم الخط کی وجہ سے تکلیف دوں:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اور میرا مطلب یہ ہے کہ نامی رسم الخط میرے لیے اتنا بھی غیر مانوس و پُر تکلف نہیں ہے کہ میں مدیران حضرات کو محض رسم الخط کی وجہ سے تکلیف دوں:)
یہ یہاں کے مدیران کے بارے میں سوء ظن ہے ۔ وہ محفلین کے ساتھ تعاون میں خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ یقین نہ آئے تو ٹیگ کر کے دکھادوں ۔ :) ۔باقی فیصلہ آپ کا ۔:)
 
بہت شکریہ حاضرین_ محفل کا

کچھ جوابات:

۰محمد اویس میں خود ہوں
۰‏ یہ میں نے ہی تحریر کیا ہے
۰‏ دراصل انگریزی میں تعارف لکھنے کا میرا بنیادی مقصد یہ تھا
بلکہ یوں کہہ لیں کہ تعارف ہی لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں کا لکھا گوگل
(‏GOOGLE‏)
پہ باآسانی مل جاتا ہے
لہذا میں نے چاہا تھا کہ میرے عزیز و اقارب جب سرچ کریں کہ

"Who is Mohammad Awais "‎‏ ‏

تو انہیں میرا تعارف بلاتکلف مل جائے
کچھ حد تک میں اس مقصد میں کامیاب بھی ہوا پر ابھی تک میرے نام کے ساتھ اگر
"Urduweb"
لکھا جائے تو ہی رڑلٹ یہ آتا ہے خیر...


آپ سنائیں....

یہاں میری صلاح ہے کہ ایک طرحی مشاعرہ ہونا چاہیے
اور اگر
ایسا کچھ ہوتا ہے تو مجھے بھی آگاہ کیجیے گا میں آپ ریت و رسومات سے بلکل غیر واقف ہوں

اور اگر کبھی مشاعرہ ہو تو مجھے ضرور
invite
کیجیے گا

‏ تشکر..
 
Top