Who Killed Electric Car?

اظہرالحق

محفلین
دنیا میں اس وقت توانائی کا بحران آہستہ آہستہ اپنی شکل واضح کرتا جا رہا ہے مگر ۔ ۔ ۔ ۔ دنیا کے وسائل پر قابض لوگ (چاہے وہ حکومتیں ہوں یا کاروباری حضرات) دونوں اس سرمایہ دارانہ نظام کے اصولوں کے مطابق ، ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ ۔ ۔ ایسی ہی ایک مثال یہ ڈاکومنٹری مووی ہے ، جو اسی مہینے رلیز کی جا رہی ہے ، جس میں جنرل موٹرز میں بنائی جانے والی برقی کار کے پروجیکٹ کے خاتمے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں ۔ ۔ ۔ سازشوں اور زبردستیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔

امید ہے آپ لوگ اسے دیکھیں گے اور مغرب کے ایجاد کردہ سرمایہ دارانہ نظام کی ایک اور مکروہ شکل آپ کے سامنے آئے گی

مزید تفصیلات درج ذیل لنک پر مل سکتیں ہیں

http://www.sonyclassics.com/whokilledtheelectriccar/
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل بجا کہا۔ آج کل میں‌ گیارہ ستمبر اور اپالو کی لیونر لینڈنگز کی وڈیوز دیکھ رہا ہوں۔ بہت سے حقائق مل کر ایک نئی تصویر بنا رہے ہیں
 

اظہرالحق

محفلین
قیصرانی بھائی جب تصویر بن جائے تو ہمیں بھی دیکھا دینا ، ویسے ایسی ہی کچھ وڈیوز دیکھ کر میرے ذھن میں بھی ایک “فلم“ بنی ہے ، اور جو اکثر بلا وجہ چلنا شروع کر دیتی ہے ، جو مجھے “دھشت گرد“ اور “فاشٹ مسلم“ بنا دیتی ہے ، اور جسکی وجہ سے کچھ لوگ (یہاں اس محفل میں بھی ) مجھے یہ کہتے ہیں کہ “میرے جیسے لوگوں کی وجہ سے آج امت مسلمہ کی یہ حالت ہے “

تو بھیا ذرا سنبھل کہ تصویر بنانا اور اگر بنانا بھی تو ، کسی کو نہ دیکھانا ورنہ ۔ ۔ ۔ وہ کیا شعر ہے !!!

سر بازار آئنیہ لے کہ مت جانا
اپنا چہرہ دیکھ کہ لوگ پتھر تجھکو ماریں گے
 
Top