شہزاد وحید
محفلین
ایک انٹرویو یو بی ایل میں ہائرنگ کے وقت دیا تھا۔ تین لوگوں کا پینل تھا۔ ایک الٹرا ماڈرن قسم کی لیڈی بھی تھی پینل میں۔ ننانوے پرسنٹ انٹرویو اسی نے لیا۔ انٹرویو انگلش میں تھا۔
پہلا سوال : اپنا تعارف کرواؤ
نام، جائے پیدائش، جائے تعلیم وغیرہ بتا دیا۔
دوسرا سوال: آپ کی سی وی میں دلچسپیوں کے سامنے "کتابیں" لکھا ہے ؟ کون سی کتاب آپ کی پسندیدہ ترین ہے؟
دوسرے سوال کے جواب اور اسی سہے متعلق مزید سوالوں میں پندرہ منٹ گزر گئے۔ مستنصر حسین تارڑ کی"پیار کا پہلا شہر " کا ذکر ہوا، راجہ گدھ کا ذکر ہوا، علی پور کا ایلی اور شہاب نامہ کا ذکر ہوا۔ آگاتھا کرسٹی کے "اینڈ دین دیئر واز نن" کا ذکر ہوا، ڈینئل سٹیل کے "آنسرڈ پریئرز " کا ذکر ہوا۔، ڈان براؤن کے "اینجلز اینڈ ڈیمونز" کا ذکر ہوا۔ میں شکر ادا کیا کہ سی وی میں صرف خانہ پری کرنے کے لیئے کرکٹ، نیوز وغیرہ نہیں لکھا بلکہ اپنی دلچسپیاں کتب اور موویز ہی لکھا تھا۔
تیسرا اور اور آخری سوال(ساتھ والے بزرگ کے منہ سے): آپ بزنس فیلمی سے ہو، تو جاب کیوں اور بینک ہی کیوں؟
لمبی لمبی گپیں چھوڑی اس سوال کے جواب میں مگر صرف ایک منٹ میں۔ بہرحال سیلیکٹ ہو گئے۔
دوسرا انٹرویو حال میں اپنے ریجنل ہیڈ کو دیا جو کہ برانچ مینجر کی سیٹ کے لیئے تھا۔ اس جاتے ہی پوچھا کہ کیا چیلنج قبول کرنے کے لیئے تیار ہو اور کیا یہ صحیح وقت ہو گا تمھارے لیئے برانچ مینجر بننے کے لئے؟ کیونکہ ابھی چھ ہی مہینے پہلے تو آپریشن مینجر کی سیٹ پر پرموٹ ہوئے تھے۔ میں نے جواب میں صرف "یس" کہا تھا۔ بہرحال دوبارہ سیلیکٹ ہو گیا۔