شعیب سعید شوبی
محفلین
Win 32 Error
السلام علیکم!
السلام علیکم!
پہلی بار اس زمرے میں کسی سوال کے ساتھ حاضر ہونے کا ’’شرف‘‘ حاصل کر رہا ہوں۔
دو تین روز قبل اپنے دوست کی USB اپنے کمپیوٹر میں لگائی اور اسے اینٹی وائرس سے گزارے بغیر ہی اوپن کر دیا۔ اس میں اتفاق سے وائرس تھا۔ میری ہارڈ ڈسک کی تمام پارٹیشنز کے نام تبدیل ہوگئے اور کوڑے دان کا نام ’’G.W.Bush‘‘ ہو گیا۔ مجھے خوشی تو بہت ہوئی مگر افسوس کسی بھی سافٹ ویئر نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ اینٹی وائرس بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ مجبوراََ میں نے ایکس پی دوبارہ انسٹال کی اور میکافی اینٹی وائرس پہلی فرصت میں انسٹال کرکے تمام ڈرائیوز اسکین کیں۔ تمام وائرسز پکڑے گئے۔ اور میرا پی سی دوبارہ صحت یاب ہو گیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ سوائے C ڈرائیو کے کسی بھی ڈرائیو پر کلک کرنے سے وہ ڈرائیو اوپن نہیں ہورہی ہے اور مندرجہ ذیل ایرر شو ہو رہی ہے:
The D:\ application cannot be run in Win 32 mode.
تاہم ونڈوز ایکسپلورر کے ذریعے ان ڈرئیوز تک رسائی ممکن ہے۔ اگر ڈیٹا کا مسئلہ نہ ہوتا تو میں تمام پارٹیشنز کو ہی فارمیٹ کر دیتا۔ کیا کسی کے علم میں فارمیٹنگ کے علاوہ اس مسئلے کا کوئی حل موجود ہے؟۔۔۔۔براہ کرم آگاہ فرما کر ثواب ِ دارین حاصل کیجئے۔ شکریہ!