Win 32 Error
السلام علیکم!
پہلی بار اس زمرے میں کسی سوال کے ساتھ حاضر ہونے کا ’’شرف‘‘ حاصل کر رہا ہوں۔

دو تین روز قبل اپنے دوست کی USB اپنے کمپیوٹر میں لگائی اور اسے اینٹی وائرس سے گزارے بغیر ہی اوپن کر دیا۔ اس میں اتفاق سے وائرس تھا۔ میری ہارڈ ڈسک کی تمام پارٹیشنز کے نام تبدیل ہوگئے اور کوڑے دان کا نام ’’G.W.Bush‘‘ ہو گیا۔ مجھے خوشی تو بہت ہوئی مگر افسوس کسی بھی سافٹ ویئر نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ اینٹی وائرس بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ مجبوراََ میں نے ایکس پی دوبارہ انسٹال کی اور میکافی اینٹی وائرس پہلی فرصت میں انسٹال کرکے تمام ڈرائیوز اسکین کیں۔ تمام وائرسز پکڑے گئے۔ اور میرا پی سی دوبارہ صحت یاب ہو گیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ سوائے C ڈرائیو کے کسی بھی ڈرائیو پر کلک کرنے سے وہ ڈرائیو اوپن نہیں ہورہی ہے اور مندرجہ ذیل ایرر شو ہو رہی ہے:
The D:\ application cannot be run in Win 32 mode.
تاہم ونڈوز ایکسپلورر کے ذریعے ان ڈرئیوز تک رسائی ممکن ہے۔ اگر ڈیٹا کا مسئلہ نہ ہوتا تو میں تمام پارٹیشنز کو ہی فارمیٹ کر دیتا۔ کیا کسی کے علم میں فارمیٹنگ کے علاوہ اس مسئلے کا کوئی حل موجود ہے؟۔۔۔۔براہ کرم آگاہ فرما کر ثواب ِ دارین حاصل کیجئے۔ شکریہ!:battingeyelashes:
 

zerocool

محفلین
بھائی جس نے سسٹم فارمیٹ کردیا ھو وہ کیسے ریسٹور کر سکتا ھے۔ اور آپ دو اور سافٹ ویرز لوڈ کرو ایک پراسس ایکسپلور، اور آٹورنز اس سائٹ سے ان کو رن کرکے آپ پراسس میں چل رہی سار اپلیکشنز کے بارے میں جان سکتے ھو اور جس کسی اپلیکشن پر شک ھو اسے رائٹ کلک کرکے سرچ آن لان پر کلک کریں اس اپلیکشن کا سب کچھ پتہ چل جاے گا آپ کو کہ وہ وائرس ھے کہ نہیں۔ یہاں سے لوڈ کرلیں

http://technet.microsoft.com/en-us/sysinternals/default.aspx
 

arifkarim

معطل
بھائی جس نے سسٹم فارمیٹ کردیا ھو وہ کیسے ریسٹور کر سکتا ھے۔ اور آپ دو اور سافٹ ویرز لوڈ کرو ایک پراسس ایکسپلور، اور آٹورنز اس سائٹ سے ان کو رن کرکے آپ پراسس میں چل رہی سار اپلیکشنز کے بارے میں جان سکتے ھو اور جس کسی اپلیکشن پر شک ھو اسے رائٹ کلک کرکے سرچ آن لان پر کلک کریں اس اپلیکشن کا سب کچھ پتہ چل جاے گا آپ کو کہ وہ وائرس ھے کہ نہیں۔ یہاں سے لوڈ کرلیں

http://technet.microsoft.com/en-us/sysinternals/default.aspx

یہی تو المیہ ہے کہ پاکستان میں پہلی ترجیح سسٹم فارمیٹ یا ونڈوز کی دوبارہ تنصیب کو دی جاتی ہے۔ حالانکہ سیف موڈ میں جاکر باآسانی سسٹم ری اسٹور کے ذریعے ہر وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے
 

مغزل

محفلین
صاحب یہ طریقہ لکھ بھیجیے میں بھی کوشش کرتا ہوں ۔
میرے ساتھ المیہ یہ ہے کپ پارٹیشن پر ڈبل کلک کرو تو اوپن ود کی ونڈو کھل جاتی ہے ۔ صرف سی ٹھیک ہے باقی میں کوئی 80 گیگا ڈیٹا ہے ۔ کیا کروں ۔
یہ صورتحال کئ ہفتوں سے ہے ۔۔ ڈیٹا سارا دفتری ہے بیک اپ نہیں ہے سو ڈر لگتا ہے ۔ کئی بار ری اسٹور کیا جب نیا نیا معاملہ تھا ۔ مگر حل نہ ہوا۔
 

واہ جی واہ!۔۔۔۔۔۔۔اس ربط پر موجود ’’وظیفہ‘‘ تو نہایت مجرب ہے۔ میرا مسئلہ حل ہو گیا جناب!:notworthy:
بہت بہت شکریہ سر جی!:)
مغل بھائی، اگر آپ کے ساتھ بھی واقعتا یہی مسئلہ ہے تو مندرجہ بالا ربط پر جائیں۔ اب تو یہ آزمودہ طریقہ ہے!:battingeyelashes:
 

arifkarim

معطل
۔
میرے ساتھ المیہ یہ ہے کپ پارٹیشن پر ڈبل کلک کرو تو اوپن ود کی ونڈو کھل جاتی ہے ۔ صرف سی ٹھیک ہے باقی میں کوئی 80 گیگا ڈیٹا ہے ۔ کیا کروں ۔

اس پرابلم کی اسکرین شارٹ بھیج دیں، ہم چیک کرلیں گے۔
سسٹم ری اسٹور ونڈوز ایکسپی:
http://www.bleepingcomputer.com/tutorials/tutorial56.html
سسٹم ری اسٹور ونڈوز وسٹا:
http://www.bleepingcomputer.com/tutorials/tutorial143.html
 

arifkarim

معطل
واہ جی واہ!۔۔۔۔۔۔۔اس ربط پر موجود ’’وظیفہ‘‘ تو نہایت مجرب ہے۔ میرا مسئلہ حل ہو گیا جناب!:notworthy:
بہت بہت شکریہ سر جی!:)
مغل بھائی، اگر آپ کے ساتھ بھی واقعتا یہی مسئلہ ہے تو مندرجہ بالا ربط پر جائیں۔ اب تو یہ آزمودہ طریقہ ہے!:battingeyelashes:

شوبی اگر ہر وائرس کو اسطرح نکالنا مقصود ہوتا تو ہر بندہ کمپیوٹر کا مولی ٰ ہوتا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں‌کہ ایک وائرس کس طرح رجسٹری میں گھس کر سسٹم کا ستیا ناس کر دیتا ہے۔ یعنی اگر اینٹی وائرس ، وائرس کی فائلز نکال بھی دے تب بھی وائرس کا اثر سسٹم میں موجود رہتا ہے۔ اسی لئے اینٹی وائرس کو صرف وائرس کی داخلی سے روکنے کیلئے استعمال کرنا چاہیے ، جبکہ سسٹم ری اسٹور کو وائرس نکالنے کیلئے۔
 

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ بھیا جی ۔ ہما را سسٹم ٹھیک ہو گیا ۔ بلکہ اس طریقہ کو ہم نے بدعت کی طرح لوگوں تک پھیلا دیا ہے ،۔۔۔۔ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ بہت شکریہ
 

بلال

محفلین
بہت خوب اچھی معلومات شیئر کی ہے۔۔۔ بہتوں کا بھلا ہو گا۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

اظفر

محفلین
یہ تو بہت عام سا مسئلہ ہے اس کا حل بھی بہت آسان ھے ۔ میں اس کیلیے چند اہم باتیں بتا دیتا ہون‌جن کا خیال رکھا کریں ہر حال میں
یو ایس بی فلیش ڈسک کو کبھی ڈبل کلک سے اوپن نہ کریں‌۔ چاھے آپ کو اسپر 100 فیصد یقین ہو ، اس کو ایڈریس بار سے اوپن کریں ۔ مثلا اگر آپ کی فلیش ڈسک کا نام g ھے تو ایڈریس بار میں :g لکھ کر اوپن کریں ، فلیش میں سب سے عام وایرس اس طرح کام کرتا ھے کہ اس میں ایک آٹو رن فایل ہوتی ہے ڈبل کلک کرنے سے وہ آٹو رن فایل کسی دوسرے سافٹ ویر کو چلا دیتی ہے ، وہ سافٹ ویر عام طور پر وایرس جنریٹر ہوتا ہے ،۔ فلیش کو ایڈریس بار میں سے اوپن کریں‌، پھر فولڈر آپشنز میں سے جا کر ہڈن فایلز اور سسٹم فایلز کو اوپن کریں‌۔ اس میں‌آٹو رن نام کی کوئی فایل موجود ہو تو ا سکو ڈیلیٹ‌کر دیں ۔ یاد رہے کوئی بھی اینٹی وایرس 100 فیصد اس آٹو رن فایل کو نہیں پکڑتا ۔
اگر کسی وجہ آپ نے ڈبل کلک کر دیا تو یک دم سارے ڈرائیوز میں وہی وایرس چلا جاتا ھے ، اس کے بعد ہر بار جب آپ کسی ڈرائیو کو ڈبل کلک کرتے ہیں‌تو وہ وایرس مزید پھیلتا جاتا ہے۔
ایسی صورت میں اکثر یہی وایرس ہڈن فایلز کو کھولنے کا آپشن بھی غایب کر دیتا ھے ۔ اس وقت سب سے بہترحل ونڈو ری سٹور ہوتا ہے ۔
لیکن بعض اوقات کسی وجہ سے ونڈو ری سٹور فیل ہو جاتا ہے یہ صورتحال تنگ کرنے والی ہوتی ہے ۔ اس وقت اینٹی وایرس موجود ہوتے ہیں مگر اس کا حل نہیں‌کر سکتے ٹھیک سے ۔ ہڈن فایلز اوپن ہونا بند ہو جاتی ہیں ۔ ڈراٰئیوز ڈبل کلک سے اوپن ہونا بند ہو جاتی ہیں‌، ری سٹور فیل ہو جاتا ہے ۔

اس وقت آپ کو ونڈو ری انسٹال کرنی پڑے گی لیکن یاد رہے ونڈو ری انسٹال کے بعد کسی ڈرائیو کو اوپن نہیں‌کرنا ۔ کسی سی ڈی سے اینٹی وایرس انسٹال کریں‌۔ اور کسی ڈرائیو کو کھولے بغیر سارا سسٹم سکین کرائیں‌۔ وایرس ختم ہو جاتا ھے مگر پھر دوسرا مسیلہ رہ جاتا ھے کہ ڈراییو پر کلک کریں تو اوپن نہیں‌ہوتی کوئی ایرر آجاتا ھے یا اوپن وتھ کا ڈایلاگ باکس آجاتا ھے ۔
ایسی صورت میں ڈراٰییو پر رایٹ‌کلک کریں ۔ پراپٹیزمیں‌جائیں ۔، اوپر tools کی tab میں جاٰئین ، وہان ڈسک چیک کا آپشن ہوتا ھے error checking کے نام سے ۔ اس کو کلک کریں ، دو آپشن ہوں‌گے ۔ دونوں‌کو سلیکٹ کر کے start کا بٹن دبا دیں ۔ عام طور پر ایسے ونڈو کا میسج آجاتا ھے کہ اگلے ری سٹارٹ پر یہ ڈسک چیک ہو گی ۔ کبھی کبھی یہاں‌ہی چیک ہو جاتی ہے۔ اگر ری سٹارٹ پر ڈسک چیک کا کہے تو یہ عمل ساری ڈراییوز کے ساتھ دہرا کر ری سٹارٹ کر دیں‌۔ یوزر اکاونٹس آنے سے پہلے ڈسک چیکنگ شروع ہو جاے گی اس کو skip مت کریں‌بلکہ چلنے دیں ۔ یہ عمل عام طور پر 80 جی بی ہارڈ ڈسک کیلیے 15 سے 30 منٹ‌لے لیتا ہے ۔ اس کے بعد ڈرائیوز ڈبل کلک سے اوپن ہونا شروع ہو جائیں گی ۔

اتنے لمبے کام سے بچنے کیلیے یاد رکھیں کبھی یو ایس بی فلیش ڈسک کو ڈبل کلک سے مت کھولیں بلکہ ایڈریس بار کا استعمال کریں
 
Top