Window Azure

ونڈوز ایزر کوئی آپریٹنگ سسٹم تو نہیں۔ بلکہ غالباً یہ مائکرو سافٹ کی جانب سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہے جو "سافٹوئیر ایز آ سروس" فراہم کرتا ہے تاکہ اس کی مدد سے ایپلیکیشنز اور ویب سرور وغیرہ سیٹ اپ کیے جا سکیں۔ ایک سادہ سی بات اس بابت یہ جان لیں کہ اگر آپ کو علم نہیں کہ یہ کیا ہے تو شاید یہ آپ کے کام کی چیز نہیں۔ :) :) :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
گوگل کو اس دھاگے کے بنانے سے پہلے ہی بہت تنگ کیا لیکن ہماری واجبی سی انگریزی اس کے سامنے ہار گئی۔ ایسے ایسے انگریزی محاورات (یا کمپیوٹنگ لینگوئج) استعمال کیے کہ تھک ہار کے اس دھاگے کو بنا ڈالا۔
بس اتنا سمجھ سکا کہ یہ ایک کلاؤڈ آپریٹنگ سسٹم ہے۔
 
گوگل کو اس دھاگے کے بنانے سے پہلے ہی بہت تنگ کیا لیکن ہماری واجبی سی انگریزی اس کے سامنے ہار گئی۔ ایسے ایسے انگریزی محاورات (یا کمپیوٹنگ لینگوئج) استعمال کیے کہ تھک ہار کے اس دھاگے کو بنا ڈالا۔
بس اتنا سمجھ سکا کہ یہ ایک کلاؤڈ آپریٹنگ سسٹم (سروس) ہے۔
 
دوست

محفلین
کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے۔ اور کلاؤڈ کے لیے اپنے بھیجے میں اب تک جو بات بیٹھی ہے وہ اتنی ہے کہ فائل شئیرنگ کی سروسز جیسے ڈراپ باکس وغیرہ کلاؤڈ قسم کی چیز ہیں۔ یا پھر یہ بڑی بڑی کمپنیوں کے کام کی چیز ہے۔ انفرادی صارف کے لیے یہ براہ راست کوئی خاص کام کی چیز نہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گوگل کو اس دھاگے کے بنانے سے پہلے ہی بہت تنگ کیا لیکن ہماری واجبی سی انگریزی اس کے سامنے ہار گئی۔ ایسے ایسے انگریزی محاورات (یا کمپیوٹنگ لینگوئج) استعمال کیے کہ تھک ہار کے اس دھاگے کو بنا ڈالا۔
بس اتنا سمجھ سکا کہ یہ ایک کلاؤڈ آپریٹنگ سسٹم ہے۔

:happy:
گوگل کا "گو" ہٹا کر "پا" لگایا جا سکتا ہے پس :happy:
اچھا کیا ذوالقرنین بھائی، یہاں پر سوال کرنے کی افادیت یہ ہے کہ بہت سے افراد شیئر کی جانے والی معلومات سے مستفید ہو سکتے ہیں، ورنہ علم/معلومات صرف ایک فرد تک محدود رہ جانا ہے اگر شیئر نہ کیا جا سکے۔ اس طرح آپ سوال کر کے محض خود ہی علم حاصل نہیں کرتے بلکہ علم پھیلانے کا وسیلہ بھی بنتے ہیں ، یہ بہت بڑی نیکی ہے۔
 
Top