اس میں ایم ایس میسنجر کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ اصل میں میں نے جس msi. انسٹالر کا لنک دیا ہے وہ صرف اور صرف میسجنر انسٹال کرتا ہے۔ یہ کوئی آفیشل قسم کا انسٹالر نہیں ہے جو کہ ڈیسک ٹاپ پر آئیکان بنائے، یہاں بنائے، وہاں بنائے، اور add/remove میں بھی اس کے ریمو کرنے کی آپشن ہو۔ یہ تو بس آپ کے پروگرام فائلز میں میسنجر کا فولڈر رکھ دیتا ہے۔ آپ نے ڈیلیٹ کرنا ہے تو وہ فولڈر وہاں سے ڈیلیٹ کر دیں۔
اگر آپ میسنجر کی
ویب سائیٹ سے انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرو تو وہ انسٹالر صرف 2 ایم بی کا ہے۔ یعنی اس انسٹالر میں میسنجر موجود نہیں ہے وہ صرف آپ کا رابطہ انٹرنیٹ پراس جگہ کروا دیتا ہے جہاں سارا ڈیٹا موجود ہے اور باقی ساری انسٹالیشن انٹرنیٹ سے ہی ہوتی ہے۔ آپ اگر نیٹ سے انسٹالیشن کرنا چاہتے ہو تو وہاں سے کر لو۔ دیر اس میں نہیں لگتی۔ اور add/remove میں remove کرنے کی آپشن بھی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور انسٹالر میسنجر کی
ویب سائیٹ پر مل جائے گا جو کہ 134ایم بی کا ہے۔ اسے آپ ڈاؤنلوڈ کر لو۔ اس کی انسٹالیشن نیٹ سے نہیں بلکہ اسی انسٹالر سے ہوتی ہے۔ اس انسٹالر کی مدد سے انسٹال کیا گیا میسنجر بھی آسانی سے ریمو ہو جاتا ہے۔