xml file

umm-e-waleed

محفلین
جزاک اللہ خیرا کثیرا ابن سعید بھائی اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے (آمین
ان شاء اللہ میں ان سے بات کر کے پھر آپ کو بتاتی ہوں
اچھا یہ بریکٹ جو آگے پیچھے ہو رہے ہیں؟؟؟
 

بلال

محفلین
ابن سعید بھائی کیا یہ آن لائن دیٹا انٹری ہی ہو گی اگر ایسا ہے تو پھر سکیورٹی نقطہ نظر سے اس صفحہ کو کوئی پاسورڈ لگا دیں تو بہتر ہو گا کہیں کوئی اور غلط انٹری کر دے تو مسئلہ ہو گا۔
 
آپ بریکٹ کی پروا مت کیجئے۔ سچ پوچھئیے تو بریکٹ وغیرہ اس متن کا حصہ ہونا ہی نہیں چاہئیں بلکہ آیات کا ریفرینس ایک علیحدہ خانے میں ہونا چاہئے۔

آپ ان سے بات کر لیجئے پھر آگاہ کیجئے گا۔ اور اگر ڈیویلپرس زیاہ ٹیکنیکل ہو رہے ہوں تو ان کی بات مجھ سے کرا دیجئے گا۔
 
جی بلال بھائی میرا اگلا قدم اسے پاسورڈ پروٹیکٹیڈ کرنے کا ہی تھا۔ ابھی اس لئے نہیں ڈالا تھا کیوں کہ ولید کی والدہ محترمہ کو اسے سادہ ترین انداز میں سمجھانا تھا۔ ابھی میں اسے پاسورڈ پروٹیکٹیڈ کرکے انھیں پاسورڈ ارسال کر دوں گا۔
 

دوست

محفلین
جزاک اللہ خیر۔
ابن سعید نے رمضان میں بہت کچھ کما لیا۔
جناب من وہ ہمارا ہیروکو گارڈن مرجھا ہی گیا۔ آپ کے سہرے کے پھول کیا کھلے ہمارے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ کچھ اس طرف بھی نظر کرم کیجیے۔ ایک کورس لانچ کیا تھا اردو ویب نے۔:grin:
 
جزاک اللہ خیر۔
ابن سعید نے رمضان میں بہت کچھ کما لیا۔
جناب من وہ ہمارا ہیروکو گارڈن مرجھا ہی گیا۔ آپ کے سہرے کے پھول کیا کھلے ہمارے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ کچھ اس طرف بھی نظر کرم کیجیے۔ ایک کورس لانچ کیا تھا اردو ویب نے۔:grin:

جی شاکر بھائی اس کورس میں ان شاء اللہ جلدی ہی جان پڑنے والی ہے۔ بس میں کمر کس رہا ہوں۔ در اصل ابھی میں یو ایس میں نیا نیا سیٹل ہونے میں مصروف تھا۔ اب الحمد لللہ سب کچھ درست ہو چکا ہے۔ کلاسیز بھی شروع ہو گئی ہیں۔ اور وقت کا احتساب اب ممکن ہے۔ در اصل ہروکو گارڈن کی عدم سپورٹ کی خبر آپ نے بھی سنی ہی ہوگی۔ لہٰذا ان دنوں اپنے کئی ایپلیکیشن وہاں سے ہروکو پر مائگریٹ کرنے میں‌بھی مصروف تھا۔ کچھ وقت سمت شمارے کو سنبھالنے میں لگ گیا کیوں کہ اتفاقاً وہ ایپلیکیشن کرپٹ ہو گئی تھی۔ اب یہ سوچ رہا ہوں کہ احباب کو ابھی ہروکو گارڈن پر ہی کلاس ایکسرسائز کراؤں یا گٹ ورک فلو کے ساتھ ہروکو پر۔ خیر جلدی ہی ان شاء اللہ کسی نتیجے پر پہونچ جاؤں گا۔
 
اور اب یہ ایپلیکیشن پاسورڈ پروٹیکٹیڈ ہے۔ کریڈینشیلس ابھی ذاتی پیغام میں ارسال کئے دیتا ہوں۔

احباب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میں نے صرف تحریف و تحذیف و تولید کے عوامل کو پاسورڈ پروٹیکٹیڈ کیا ہے۔ نمائش اور ڈاؤن لوڈ کی حد تک یہ ایپلیکیشن سبھی کے لئے کھلا ہے۔
 
Top