یہ عام نسخ فانٹ نہیں۔ میں خود بھی ایڈورٹائزنگ اور گرافک ڈیزائننگ سے وابستہ رہا ہوں۔ یہ فانٹ ہم کتابت سے کرواتے تھے۔ میرا بہت عرصے سے اس پر کام کرنے کا ارادہ تھا لیکن موقع نہ مل سکا۔
اگر کسی بھائی کے پاس اس میں لکھی ہوئی تین چار عبارتیں ہوں تو مجھے سے شئیر کریں میں اس کا فانٹ بنا دوں گا۔ یہ فانٹخصوصا ھیڈ لائنز کے لئے بہت موزوں ہے۔
جی علوی برادر، مجھے بھی یہ فونٹ اہم لگ رہا ہے۔
صرف ہیڈنگز کے لیے ہی نہیں، بلکہ "ویب" کے لیے بھی یہ فونٹ انتہائی موزوں ہے۔
"ویب" فونٹ کی خصوصیات:
۔ کچھ فونٹز کتابت کے لیے ہوتے ہیں۔ اس کی مثال انگلش میں Times New Roman ہے
۔ اور کچھ فونٹز "ویب" کے لیے ہوتے ہیں جیسا کہ انگلش میں Verdena
سوال: ان دونوں میں کیا فرق ہے جو ایک کو کتابت اور دوسرے کو "ویب" کے لیے موزوں بنا رہا ہے؟
جواب: "ویب" کے لیے وہ فونٹ موزوں ہوتا ہے جس میں یہ خوصیات ہوں:
1۔ اس میں دو لائنوں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہو [تاکہ سکرین پر زیادہ سے زیادہ مواد سما سکے اور بار بار سکرول نہ کرنا پڑے۔ یہ ویب کے لیے بہت اہم ضرورت ہے]
2۔ اس میں دو الفاظ کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہے، جو کہ ویب کے لیے بہترین ہے اور اسطرح بھی زیادہ مواد سکرین پر سما سکتا ہے۔
دیکھئیے کہ "ج" کی کسطرح آدھی شکل استعمال کی گئی ہے تاکہ دو لائنوں کے درمیان فاصلہ کم ہو سکے۔ "ل" اور"م" کی اشکال بھی ایسی ہیں کہ بیس لائن کے بہت نیچے تک نہ جائیں۔۔۔۔ [امید ہے کہ احباب سمجھ چکے ہوں گے]
//////////////////////////////
علوی صاحب،
میں یہ فونٹ عربی زبان کے لیے دیکھ چکی ہوں [اور اتنے سال پہلے دیکھا تھا کہ اب یاد نہیں کہ کہاں دیکھا تھا
اس میں "بڑی ے" کے لیے وولٹ ورک کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چیز ہمارے "محفل" فونٹ میں بھی موجود تھی۔
/////////////////////////////////
علوی صاحب،
مزید یہ کہ میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ خط رعنا ڈاونلوڈ کرنے کے لیے فاروق صاحب نے جو لنک دیا تھا وہ اب کام نہیں کرتا۔
کیا آپ کے لیے یہ ممکن ہے کہ خط رعنا میں لکھا گیا ایک صفحے کا ٹیکسٹ امیج میں آپ یہاں پوسٹ کر سکیں۔ میں نستعلیق کے حوالے خط رعنا اور ویب کا آپس میں تعلق دیکھنا چاہ رہی ہوں۔
ابتک نستعلیق میں یہ کریڈٹ صرف نوری نستعلیق کو جاتا ہے کہ وہ ویب کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے، اور اس میں کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ٹیکسٹ لکھا جا سکتا ہے۔ میں یہ تصور نہیں کر سکتی کہ نوری نستعلیق سے زیادہ کسی اور نستعلیق فونٹ میں یہ خوبی موجود ہو۔