youtube.com پر پاکستان میں‌پابندی

اعجاز

محفلین
دیکھیں‌اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو یوٹیوب پر پابندی لگا کر حاصل ہوتی ہے۔ میڈیا پر پابندی نہیں‌لگانے کی بات ہو رہی بلکہ صرف ایک استعمال کنندہ کو اس کے آداب سکھانے کی بات ہو رہی ہے۔ اور پراکسی یا کسی اور طرح‌ سے رسائی کا مطلب یہ نہیں‌ہوتا کے پابندی کا کوئی اثر ہی نہیں ہوا۔ اگر یوٹیوب پر پاکستان میں‌پابندی ہوگی تو مشکل ہے کہ یوٹیوب پاکستانی مارکیٹ سے کچھ بھی کما سکے۔ اور یہی معاشی صدمہ ان کے لیے سیکھنے کا موجب بنتا ہے یا بن سکتا ہے ۔
 
باسم

محفلین
یہ بھی پڑھا کہ اس پابندی کی وجہ سے پوری دنیا میں یوٹیوب ایک گھنٹہ سے زائد بند رہی
اور جب سائٹ سے ان ٹیلرز تک رسائی ناممکن بنادی گئی تب بحال کی گئی
بہت اچھی بات ہے کہ اس احتجاج کا اچھا اثر ہوا
 
فاتح

لائبریرین
یہ بھی پڑھا کہ اس پابندی کی وجہ سے پوری دنیا میں یوٹیوب ایک گھنٹہ سے زائد بند رہی
اور جب سائٹ سے ان ٹیلرز تک رسائی ناممکن بنادی گئی تب بحال کی گئی
بہت اچھی بات ہے کہ اس احتجاج کا اچھا اثر ہوا

آپ نے جہاں سے پڑھا تھا ذرا حوالہ بھی مہیا کر دیتے۔

جہاں جہاں سے میں نے پڑھا اس کے مطابق یہ احتجاج کا اثر نہیں تھا بلکہ ٹیکنیکل ٹرم میں 'ہائی جیکنگ' تھی۔ ذرا یہ ربط ملاحظہ ہو:
http://www.news.com/8301-10784_3-9878655-7.html?tag=nl.e498

اس قدر خوش فہمی اچھی نہیں کہ "جب سائٹ سے ان ٹیلرز تک رسائی ناممکن بنادی گئی تب بحال کی گئی"۔ وہ ویڈیو تو بہرحال ہٹائی گئی اور اگر اس پابندی اور ہائی جیکنگ سے پہلے یو ٹیوب کے منتظمین سے رابطہ کر لیا جاتا تو شاید وہ ویڈیو بھی ہٹ جاتی اور پاکستان کا امیج بھی مزید خراب ہونے سے بچ جاتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے پاکستان کے امیج پر تو شاید ہی کوئی اثر پڑے، البتہ یو ٹیوب نے وڈیو ہٹا دی۔ بات ختم۔ معافی تلافی ظاہر ہے کہ انہوں‌ نے نہیں کرنی، کون سا انہوں‌ نے خود سے وڈیو اپ لوڈ‌ کی تھی۔ اس کے علاوہ اگر چند یوزر بھی اس وڈیو کی شکایت کر دیں تو وہ ختم کر دی جاتی ہے۔ حکومتی سطح پر بھی احتجاج کی نوبت نہ آتی
 
یوٹیوب بند ہونے کی اصل کہانی فاتح کو پتہ ہے اب فاتح مانے یا نہ مانے مگر اس کے سامنے میں نے یوٹیوب کی ویڈیو چلا کر یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں پابندی لگوا کر دکھا دی البتہ حکومت پاکستان نے معاملہ کو سیاسی رنگ دے دیا ;)

فاتح اب آئندہ مجھ سے یوٹیوب کی کوئی ویڈیو نہ لگوانا۔

ویسے انٹرنیٹ کے سیکوریٹی ہول کا پاکستان کی مدد سے اچھا انکشاف ہوا اس طرح کیوں نہیں سوچتے ہو فاتح ;)
 
فاتح

لائبریرین
ویسے انٹرنیٹ کے سیکوریٹی ہول کا پاکستان کی مدد سے اچھا انکشاف ہوا اس طرح کیوں نہیں سوچتے ہو فاتح ;)

محب یار اگر تم پورا آرٹیکل پڑھنے کی زحمت کر لیتے تو یہ نہ لکھتے ۔ اس سیکیورٹی ہول کے انکشاف کو ایک عشرہ سے زیادہ بیت چکا ہے اور پہلے بھی اس قسم کے واقعات جنم لے چکے ہیں۔
 
بھائی صاحب پورا آرٹیکل پڑھا ہے مگر میں یہ کہہ رہا ہوں کہ جس مسئلہ کو چھوٹا مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا تھا اس کی نزاکت کا ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر اندازہ ہوا ویسے بھی دس سال پہلے انٹرنیٹ کا حجم بہت ہی کم تھا جبکہ اب وہ خوفناک حد تک پھیل چکا ہے اور کسی غلطی کی صورت میں اس کا اثر بھی بھیانک ہوتا ہے جیسا کہ اس دفعہ ہوا بھی۔ اس سے ایک اور چیز کی طرف پیش رفت بھی تیز ہو سکتی ہے جسے ہم انٹر نیٹ 2 کے نام سے صرف پڑھتے ہیں جبکہ اس کا اطلاق چند یونیورسٹیوں اور کارپوریٹ‌ اداروں تک ہی محدود ہے۔ انٹر نیٹ کا موجودہ انفراسٹرکچر اب زیادہ دیر تک اس وزن کو نہیں اٹھایا سکتا جو اس پر ڈالا جا رہا ہے۔
 
شعیب خالق

محفلین
السلام علیکم
دوستوں پاکستان میں یو ٹیوب پر پا بند ی ختم ہوگی میں ابھی ابھی ایک ویڈیو دیکھ چکا ہوں
شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
بھائی صاحب پورا آرٹیکل پڑھا ہے مگر میں یہ کہہ رہا ہوں کہ جس مسئلہ کو چھوٹا مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا تھا اس کی نزاکت کا ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر اندازہ ہوا ویسے بھی دس سال پہلے انٹرنیٹ کا حجم بہت ہی کم تھا جبکہ اب وہ خوفناک حد تک پھیل چکا ہے اور کسی غلطی کی صورت میں اس کا اثر بھی بھیانک ہوتا ہے جیسا کہ اس دفعہ ہوا بھی۔ اس سے ایک اور چیز کی طرف پیش رفت بھی تیز ہو سکتی ہے جسے ہم انٹر نیٹ 2 کے نام سے صرف پڑھتے ہیں جبکہ اس کا اطلاق چند یونیورسٹیوں اور کارپوریٹ‌ اداروں تک ہی محدود ہے۔ انٹر نیٹ کا موجودہ انفراسٹرکچر اب زیادہ دیر تک اس وزن کو نہیں اٹھایا سکتا جو اس پر ڈالا جا رہا ہے۔

محب! تم ہر بات کو انا کا مسئلہ بنا کر جذباتی کیوں ہو جاتے ہو بھائی؟:grin: غلطی مان لینے سے عزت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔;)
ایک مرتبہ پھر یہی کہوں گا کہ اگر پورا پڑھا تو شاید دلجمعی کے ساتھ نہیں پڑھا ورنہ کیوں کبھی اسے "نیا انکشاف" قرار دیتے ہو اور کبھی "چھوٹا مسئلہ"۔ ہاہاہاہا
بھولے بادشاہو! ذرا یہ بھی پڑھو
http://www.renesys.com/blog/2005/12/internetwide_nearcatastrophela.shtml
اب شاید تمہیں یقین آ جائے کہ نہ تو یہ "نیا انکشاف" تھا اور نہ ہی ماضی میں "چھوٹا مسئلہ" تھا۔;)

اور ہاں اس مسئلے کا حل انٹرنیٹ 2 نہیں بلکہ "سیکیور بی جی پی" ہے (یہ بھی اسی آرٹیکل میں‌ ہے جو تم پورا پڑھ چکے ہو);)
 
بھائی میں تو تمہاری توجہ بٹانے کی کوشش کر رہا تھا اور بات کو ایک اور زاویہ سے دکھانے کی کوشش کر رہا تھا وہ بھی ذرا لائٹ‌ موڈ‌ میں تاکہ تمہارا خراب موڈ‌ ٹھیک ہو جائے اور کچھ تمہاری توجہ بھی بٹ مگر شاید تم ذرا لمبی گفتگو کی احتیاج میں پڑ گئے ہو ;)

تمہارے دیے گئے آرٹیکلز میں نے سرسری طور پر پڑھے تھے تفصیلا نہیں کیونکہ میرا خیال تھا کہ ہم اسے خبر کے طور پر لے رہے ہیں اور اس کی تکنیکی تفصلات میں نہیں جا رہے مگر اب تمہارے پرزور اصرار پر تمہارے دیے گئے سارے آرٹیکلز کا اچھی طرح مطالعہ کرتا ہوں اور کچھ آرٹیکل پڑھ کر اپنے پہلے اور تمہارے تمام تبصروں سمیت ایک جائزہ بھی پیش کر دوں گا پھر فیصلہ کر لینا کہ جذباتی کون ہو رہا تھا :cool: اور میں یہ شکوہ بجا طور پر کر دوں پہلے ہی کہ میں نے حقیقتا ہلکے پھلکے انداز میں بات کی تھی اور میرا مقصد تمہاری معلومات کو غلط کہنا یا اس سے انکار کرنا نہیں تھا بلکہ گفتگو کو ایک اور رخ پر موڑنا تھا کیونکہ مجھے یہ بات بری لگی تھی کہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی جبکہ یہ ایک بہت ہی تنگ نظر سوچ تھی کہ ایک سائٹ‌کو بلاک کرنے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی جبکہ مسئلہ پاکستان کی طرف سے ارادتا پیدا نہیں کیا گیا بلکہ یہ انٹرنیٹ‌ کے موجودہ انفراسٹرکچر میں چھپی خامیوں میں سے ایک کا دوبارہ منظر عام پر آنا تھا۔ پی ٹی اے کی سائٹ‌ کو بلاک کرنے کی روش پر میں اسی دھاگے میں اعتراض کر بھی چکا تھا۔

اتنی دیر میں تم بھی انٹر نیٹ 2 کے بارے میں کچھ پڑھ لینا تاکہ اس پہلو پر بھی کچھ گفتگو ہو جائے اور ہم اس مسئلہ کو بڑے تناظر میں دیکھ سکیں نہ کہ صرف اسے انٹر نیٹ‌ راؤٹس تک محدود کرکے دیکھیں۔ دوسرا تم شاید غصہ میں زیادہ ہو ورنہ بحیثیت کمپیوٹر سائنس کے طالب علم اچھی طرح جانتے ہو کہ کسی بھی مسئلہ کا صرف 'ایک' ہی حل نہیں ہوتا بلکہ کئی حل بیک وقت موجود ہوتے ہیں ;)

میں نے کافی تحمل اور نرمی سے بات کی ہے مگر لگتا ہے کہ بات تیکھے اور حملہ آور انداز میں ہی کی جائے تو لوگ سنتے ہیں ویسے بقول اقبال

ذرا سی بات تھی اندیشہ عجم نے اسے
بڑھا دیا ہے فقط زیب داستاں کے لیے
 
چلو اس لمبی تمہید و توجیحات کے بہانے تم نے یہ تو مانا کہ تم نے وہ آرٹیکل محض 'سرسری طور پر' ہی دیکھا تھا۔
آپس کی بات ہے میں بھی یہی سمجھ رہا تھا۔ اس پر مجھے پطرس کا مضمون 'میبل اور میں' یاد آ ‌گیا۔ ہاہاہاہا

پتا نہیں کیوں اس بخار میں تمہیں تپا کر مزا آ گیا۔:grin: میں مذاق کر رہا تھا اور فرخ صاحب گواہ ہیں اس بات کے جنہیں میں نے قبل ازیں ہی بتا دیا تھا کہ "اب محب کا ریسپانس دیکھیے گا" اور عین توقعات کے مطابق تمہارا جواب آیا۔ ہاہاہاہا

رہی بات انٹرنیٹ 2 کے متعلق پڑھنے کی تو واقعی یہ اسی دور کی بات ہے جب میں یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا سٹوڈنٹ تھا۔ اب تو زمانہ بہت ترقی کر گیا ہے یعنی اب بات ہوتی ہے انٹرنیٹ 3 کی۔ (لنک دوں کیا کسی آرٹیکل کا؟؟؟:grin:)

اور جہاں تک پاکستان کا امیج خراب ہونے کی بات ہے تو 'سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا؟'
اس پر طرہ یہ کہ پی ٹی اے کے شہزاد عالم ملک صاحب نے بین الاقوامی میڈیا سے فرما دیا کہ "ہم کوئی ہیکرز تو نہیں ہیں۔ ہم بھلا ایسا کیوں کریں گے؟http://news.bbc.co.uk/2/hi/technology/7266600.stm
ہائے اللہ! 'اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔۔۔۔'

بہرحال میری ان پوسٹس میں جہاں جہاں روئے سخن تمہاری جانب تھا اسے محض مذاق ہی جانو۔ اور اپنی تمام تر توانائیاں حسبِ عادت و حسبِ سابق مشرف کے بخیے ادھیڑنے میں استعمال کرو۔:grin:
 
بیماری میں بھی باز نہ آنا ;)

چلو میں روئے سخن موڑتا ہوں کسی اور کی جانب اور کل بالمشافہ آ‌ کر تمہاری طبیعت درست کرتا ہوں ;) کو پانچ دن سے بگڑی ہوئی ہے :grin:
 
Top