آج کی تصویر

فہد اشرف

محفلین
پچھلے کئی دنوں سے اس مجسمے کے سحر میں گرفتار ہوں آج سوچا محفل میں نصب کردوں
FB_IMG_1501177371340.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
کیریبیئن اور امریکہ میں آنے والے حالیہ طوفان 'ارما' کے متعلق بی بی سی اردو سے دو تصاویر۔ فرق صاف ظاہر ہے۔

پہلی تصویر ڈومنیکین ریپبلک کے ایک غریب 'خانہ بدوش' کی ہے، وہ سمندر کی طرف دیکھ رہا ہے جہاں سے طوفان آنے والا ہے، اُس کا عارضی گھر بھی اُڑ جائے گا اور کیا کیا ہوگا سب اُس کے چہرے پر تحریر ہے۔ دوسری تصویر ایک ارب پتی تاجر کی ہے جس کا اپنا ایک ذاتی جزیرہ ہے اور اُس جزیرے کے سنگین حصاروں میں دولت اور شراب کے نشے میں مست اُس نے اس طوفان کا نظارہ کیا اور اسے 'بڑا ڈراؤنا لیکن خوبصورت' قرار دیا۔
_97700702_santodomingo.jpg


_97700704_branson.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
ہوٹل والوں کی کارستانی، پہلے میٹ بال کو عربی میں لکھا، "میت بول" اور پھر اس عربی کی دوبارہ سے انگلش بنا دی، "میت" کو ڈیڈ کر دیا اور "بول" پال ہے۔ :)

funny-translation-fails-58-59b65aa53ba2c__605.jpg
 

زیک

مسافر
یہ اشتہار بذریعہ ڈاک مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو بھیجا گیا تھا جب ہمارے حلقے میں جون میں ضمنی انتخابات ہو رہے تھے۔


اس میں باقی زبانوں میں تو وہی لکھا ہے جو انگریزی میں لیکن عربی میں نہ صرف یہ کہ الفاظ ٹوٹے ہیں اور بائیں سے دائیں ہیں بلکہ ترجمہ بھی غلط ہے۔ اگر ہم اسے
دائیں سے بائیں کریں تو یوں لکھا ہو گا:

لغة الكراهية في الأمم المتحدة

یعنی نفرت کی زبان اقوام متحدہ میں

ان امریکن سے یو این رہ گیا اور ترجمے کا بیڑہ غرق ہو گیا۔
 
Top