آج کی تصویر

محمد وارث

لائبریرین
ع- جانے کس جُرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں :)
22550023_10155249420324296_9159644472220394717_n.jpg
 

الشفاء

لائبریرین
چاند نہیں جناب، ماسٹر پینٹ، ہر اچھے پینٹ اسٹور سے دستیاب! :)
جی حضور ۔ اسی لیے تو چاند کو کومے لگا دیے تھے تاکہ اسے "ماسٹر پینٹ" ہی پڑھا اور سمجھا جائے۔۔۔:)
لگتا ہے بھابی جی کی آئی ڈی آج کل ایکٹو ہے۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
جی حضور ۔ اسی لیے تو چاند کو کومے لگا دیے تھے تاکہ اسے "ماسٹر پینٹ" ہی پڑھا اور سمجھا جائے۔۔۔:)
لگتا ہے بھابی جی کی آئی ڈی آج کل ایکٹو ہے۔:)
چاند کو آپ نے "کاموں" کی زُلفِ دو تا میں خوب بند کیا۔ :)

جہاں تک سرگوشی کی بات ہے تو کوئی عالم تھا کہ سرگوشی کی صورت میں سب حاضرینِ محفل کے کان کھڑے ہو جاتے تھے کہ کیا بات ہوئی اب صرف ایک "کلک" کی دوری ہوتی ہے سو سرگوشی کی بجائے سرِ محفل ہی یہ کہ میں نے خود کو کبھی نصف بہتر کی نگاہوں سے اوجھل نہیں ہونے دیا۔ وہ فسوں کاری ہی کیا کہ جو دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں سر چڑھ کر نہ بولے، آنکھوں میں چاند چمکا دیجیئے، پہاڑ بھی رائی کے ذرے لگیں گے! :)
 

فہد اشرف

محفلین
جہاں تک سرگوشی کی بات ہے تو کوئی عالم تھا کہ سرگوشی کی صورت میں سب حاضرینِ محفل کے کان کھڑے ہو جاتے تھے کہ کیا بات ہوئی اب صرف ایک "کلک" کی دوری ہوتی ہے
تو کیا کسی زمانے میں محفل کی سرگوشی بھی وہی پڑھ سکتا تھا جس کے لیے کی گئی ہو؟
 

محمد وارث

لائبریرین
صحیح مریض کی پہچان اور غلط مریض۔۔۔
یوں لگا جیسے زبردستی کسی صحت مند کو آپریشن تھیٹر میں لے جاکر بے ہوش کردیا جائے!!!
میرے خیال میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہونگے اور ان کی روک تھام کے لیے ہی یہ اشتہار دیا گیا ہے!
 
میرے خیال میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہونگے اور ان کی روک تھام کے لیے ہی یہ اشتہار دیا گیا ہے!
عموماً ایمرجنسی وارڈ میں بہت رش لگا ہوتا ہے۔ ایسے میں کئی مریض موجود ہوتے ہیں، تو درست مریض کی نشاندہی بہت اہم ہے۔
 
ایسی زوجہ محترمہ کے شوہرِ نامدار کو اکیس توپوں کی سلامی! :) :) :)
اس کے لیے تو کام آسان ہو گیا ہے۔
مسئلہ تو تب ہوتا ہے کہ جب گول لوکی لے کر جاؤ تو لمبی والی چاہیے ہوتی ہے، اور جب لمبی والی لاؤ تو گول چاہیے ہوتی ہے۔
 
Top