arifkarim
معطل
پچھلی قسط میں رياض حسين صاحب نےایک پوسٹ میں حاشیہ لگانے سے متعلق کچھ پوچھا تھا۔ تب ہمیں یاد آیا کہ انڈیزائن میں حاشیہ لگانا تو ہم بھول گئے۔ یوں یہ انڈیزائن اسباق کی آخری قسط آپ کے نام ہوئی:
- انڈیزائن میں حاشیے لگانے کا زبردست نظام موجود ہے۔ جو کم از کم میرے تجربے کے حساب سے ان پیج اور ورڈ کے مقابلہ میں بہت اعلیٰ ہے۔ سب سے پہلے حاشیوں پر مبنی کچھ متن یہاں سے انڈیزائن میں کاپی پیسٹ کر لیں:
- اب آخری پیراگراف کے بعد لفظ "حاشیہ" لکھیں اور اسکا سائز باقی متن کے مقابلہ میں قدرے کم کر دیں۔ پھر اسے سلیکٹ کر کے Footnote کے نام سے ایک نیا پیراگراف اسٹائل بنا لیں:
- ٹائپ مینو سے فوٹ نوٹ آپشنز میں جائیں اور وہاں درج ذیل سیٹنگ دے دیں:
- اب متن میں جس مقام پر حاشیہ لگانا مقصود ہو، وہاں کرسر لیکر جائیں اور ٹائپ مینو سے انسرٹ فوٹ نوٹ کو دبادیں:
- یوں پیج کے آخر میں حاشیہ نمودار ہوگا جہاں آپ حوالہ وغیرہ درج کر سکتے ہیں:
- تمام حاشیے لگانے کے بعد اگر حاشیہ لائن کی لمبائی اور مقام ابتداء درست کرنا مقصود ہو تو ڈاکومنٹ فوٹ نوٹ آپشنز میں جاکر اسے سیٹ کیا جا سکتا ہے:
- تمام اسٹیپ درست کرنے کے بعد آخری نتیجہ:
مدیر کی آخری تدوین: