arifkarim
معطل
پچھلی قسط میں ہم نے انڈیزائن کے اندر شاعری کی درست فارمیٹنگ کرنا سیکھا تھا۔ اس قسط میں ہم کتب کیلئے پیج نمبر، ماسٹرپیج اور ٹیبل آف کنٹنٹ بنانا سیکھیں گے۔ اس ٹیوٹوریل کو بالکل درست کر لینے کے بعد آپ گھر بیٹھے اپنی من پسند کُتب کمپوز کر کے چھپائی کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ یہ سبق سابقہ اسباق کے مقابلہ میں تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسلئے اسپر عمل کرنے سے قبل بار بار پڑھیں۔
- انڈیزائن کھولیں اور نئی ڈاکومنٹ منتخب کرتے وقت فیسنگ پیجز سلیکٹ کر لیں:
- اب اردو لائبریری سے چار کہانیاں نئی ڈاکومنٹ کے صفحہ نمبر دو پر کاپی پیسٹ کر لیں۔ آسانی کیلئے ہم ہر کہانی کے پہلے دو صفحات ہی استعمال کریں گے۔
- ٹیبل آف کنٹنٹ بنانے کیلئے کہانیوں کے ٹائیٹل کا ہیڈ نگ اسٹائل میں ہونا ضروری ہے۔ اسکے لئے پہلے ٹائیٹل ”بے وقوف بادشاہ“ سلیکٹ کریں اور اسکا سائز تھوڑا بڑا کر کے رنگ بدل دیں:
- اب پیراگراف اسٹائل مینو سے نیا اسٹائل بنائیں اور اس پر ڈبل کلک کر کے اسکا نام ہیڈنگ رکھ دیں:
- یوں باقی تمام کہانیوں کے ٹائیٹل کو باری باری سلیکٹ کر یں اور ہیڈنگ اسٹائل اپلائی کر دیں۔
- اسی طرح سادھے متن کو بھی سلیکٹ کر کے ایک نیا پیراگراف اسٹائل بنا لیں اوراسکا نام نارمل رکھ دیں:
- اب اے ماسٹر نامی ماسٹر پیج پر ڈبل کریں اور اسکے صفحات کے بائیں ترین اور دائیں ترین سمت میں ایک جتنے سائز کے دو عدد ٹیکسٹ باکس بنا لیں:
- ان دونوں ٹیکسٹ باکسز کی فارمیٹنگ نارمل کر دیں۔ اور پھر ٹائپ مینو سے کرنٹ پیج نمبر ڈبل کلک کر کے ایڈ کر لیں:
- صفحہ نمبر دو اور تین پر واپس جانے پر یہ پیج نمبر نظر آئیں گے:
- چونکہ ہمیں صفحہ نمبر 2 کو صفحہ نمبر 1 سیٹ کرنا ہے، اسلئے اس پر رائٹ کلک کر کے نمبرنگ اینڈ سیکشن منتخب کریں اور اسٹارٹ پیج نمبرنگ 1 کر دیں:
- پیج نمبرنگ درست کر لینے کے بعد پہلے صفحہ پر جائیں اور لے آؤٹ مینو سے ٹیبل آف کنٹنٹ منتخب کر لیں:
- یہاں درج ذیل سیٹنگ دے کر اوکے دبادیں۔ باآسانی ٹیبل آف کنٹنٹ بن جائے گا:
- ٹیبل آف کنٹنٹ بنانے کے بعد ماسٹر پیج پر جائیں اور ٹاپ ٹیکسٹ میں کتاب کا نام اور باٹم ٹیکسٹ میں پہلی کہانی کا نام لکھ دیں:
- ماسٹر پیج پر رائٹ کلک کریں اور آپشنز میں جاکر اس کا نام چپٹرایک رکھ دیں:
- اب اسپر دوبارہ رائٹ کلک کریں اور ڈپلیکیٹ کر کے 4 چپٹرز اور ایک ٹیبل آف کنٹنٹ کیلئے ماسٹر پیجز بنا لیں:
- ان ماسٹرپیجز میں باٹم ٹیکسٹ کہانی کے حساب سے سیٹ کر یں اور مطلوبہ صفحات پر اپلائی کر دیں۔ ماسٹر پیج اپلائی کرنے کیلئے اسے ماؤس سے پکڑ کر صفحہ پر ڈریگ اینڈ ڈراپ کریں۔ ٹیبل آف کنٹنٹ والے ماسٹر پیج کی بھی اسی طرح صفائی کر کے پہلے صفحہ پر اپلائی کر دیں۔
- تمام اسٹیپ درست کر لینے کے بعد درج ذیل نتیجہ آئے گا:
مدیر کی آخری تدوین: