قسم قسم کے جانور کا گوشت

زیک

مسافر
سوچا کہ چیک کیا جائے کہ عام مرغی، بکرا، دنبہ، گائے وغیرہ کے علاوہ آپ لوگوں نے کون کونسے جانور کھائے ہیں۔

یہاں ایک ساؤتھ افریقی ریستوران میں شترمرغ کھایا تھا۔

دبئی میں اونٹ کا گوشت بھی کھانے کو ملا۔

امریکی بفلو buffalo کے برگر بھی کھائے ہیں۔

ہرن کا گوشت کافی مزے کا لگا۔

مگرمچھ کے ساسیج کھانے کا اتفاق نیو آرلینز میں ہوا۔

کچھوے کا سوپ بھی کافی مزیدار تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھیڑ بکرا
گائے بھینس
اُونٹ
چڑا چڑیا
بٹیر
کبوتر
ٹرکی
مرغا مرغی
بطخ
مرغابی
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
نوٹ : بھیڑ بکرے کے نام پر کُتے کا اور گائے بھینس کے نام پر گدھے کا گوشت دکانداروں نے کھلا دیا ہو تو الگ بات ہے۔ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔ مرغے کے نام پر البتہ چیل کا گوشت نہیں کھایا۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے تو بس یہ والا کھایا ہے
چکن
لیمب
ٹرکی
بطخ
فش
وئیل آئی تھنک بےبی کالف کو بولتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
جھینگا اور مچھلی تو میں نے بھی بہت کھائی ہے۔ کیکڑا ایک دفعہ کھاتے کھاتے رہ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیکڑا ایک ہی تھا، تھا تو ویسے کافی بڑا، لیکن میرے ساتھ دو ساتھی اور تھے اور وہ بھی فلپائن کے رہنے والے، اور وہ تو اسے بڑی رغبت سے کھاتے ہیں، تو میں نے ان کے لیے چھوڑ دیا اور خود جھینگے کھا لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
crab کو کہتے ہیں۔

stone_crab1.jpg
 

الف عین

لائبریرین
گائے
بھینس
بکرا۔ مینڈھا، دنبہ
مرغ
کبوتر
تیتر
بٹیر
نیل گائے
ہرن
خرگوش
اونٹ
جھینگا، مچھلی
۔۔۔ یہ تو واقعی تعجب کی بات ہے کہ فہرست کتنی لمبی ہو گئی۔ اور ہاں، اس میں چوری چھپے ایک اور بھی شامل کر دوں، جو ہندوستان میں منع ہے۔
مور
کہ یہ قومی پرندہ ہے۔
 

زین

لائبریرین
اور میں نے گائے بھینس بکری اور دنبے کے علاوہ کسی قسم کا گوشت نہیں کھایا ۔ قریبآ سترہ سال کی عمر تک تو دنبے اور بکرے وغیرہ کا گوشت بھی نہیں کھاتا تھا ۔
پائے۔ کلیجی وغیرہ تو شاید ہی زندگی میں کبھی کھائی ہو
 
Top