گوگل جی بورڈ سے بول کر اردو لکھیے سرچ کیجیئے ۔

واہ جی اہ۔ یہ تو بہت اچھا۔
لیکن یہ لکھنے میں بہت غلطیاں کرتا ہے۔۔۔
اگر مناسب رفتار کے ساتھ صاف الفاظ میں اس طرح بولیں کے الفاظ آپس میں گڈ مڈ نہ ہوں، تو غلطیاں بہت کم ہوں گی۔
میں نے بول کر پوری پوری غزلیں ٹائپ کی ہیں، اور فی غزل صرف چار سے پانچ الفاظ درست کرنے پڑے ہیں۔
 
علی دا ملنگ

محفلین

لیکن میں نے تو جو بھی بولا وہ کلط ملط ٹائپ ہوا۔۔۔۔۔
اور ہاں۔ یہ تو صرف انٹرنیٹ کی موجودگی میں ہی کام کرتا ہے۔
اس میں املا بھی انتہائی ناقص ہے۔
مثلاً اگر ناقص بولو تو یوں ٹائب ہوتا ہے '' ناکس''
اگر الارم بولا جائے تو ''العرم'' ٹائپ ہوتا ہے۔۔
میرے خیال میں اسے مزید طرقی کی اشد ضرورت ہے۔
آپ نے کون سے غزلیں بول کر ٹائپ کی ہیں زرہ مجھے بھی تو بتائیں۔ کہیں دو دو لائنوں کی تو نہیں تھیں؟؟ ہی ہی ہی
 
ہادیہ

بھائی پہلے تو آپ اپنے لکھے ہوئے پر غور کریں۔ اس میں بہت غلطیاں کی ہیں آپ نے۔
 
لیکن میں نے تو جو بھی بولا وہ کلط ملط ٹائپ ہوا۔۔۔۔۔
اور ہاں۔ یہ تو صرف انٹرنیٹ کی موجودگی میں ہی کام کرتا ہے۔
اس میں املا بھی انتہائی ناقص ہے۔
مثلاً اگر ناقص بولو تو یوں ٹائب ہوتا ہے '' ناکس''
اگر الارم بولا جائے تو ''العرم'' ٹائپ ہوتا ہے۔۔
میرے خیال میں اسے مزید طرقی کی اشد ضرورت ہے۔
آپ نے کون سے غزلیں بول کر ٹائپ کی ہیں زرہ مجھے بھی تو بتائیں۔ کہیں دو دو لائنوں کی تو نہیں تھیں؟؟ ہی ہی ہی
میرے پاس تو ناقص بھی ٹھیک ٹائپ ہو رہا ہے اور الارم بھی درست۔ یہ میں نے بول کر لکھا ہے
 
نشان زد الفاظ کی املاء درست کریں۔
 
علی دا ملنگ

محفلین
میرے پاس تو ناقص بھی ٹھیک ٹائپ ہو رہا ہے اور الارم بھی درست۔ یہ میں نے بول کر لکھا ہے
ہائی پھر میرے پاس آخر کیوں ہو رہا ہے
جو تبصرہ کیا ہے اس میں اردو الفاظ ٹھیک نہیں لکھے۔ ان کا کہہ رہی ہوں۔ کیا وہ بھی بول کر لکھے گئے ہیں؟؟
بالکل
بول کر ہی تو اب کام چلا رہا ہوں۔
گوگل کی نئی تکنیک ہاتھ لگ گئی ہے تو ایسے تھوڑی نہ جانے دیں گے۔ کچھ نہ کچھ تو فائدہ اٹھانا ہی ہے نا۔ کیوں مظہر عباس بھائی
 
ابو ہاشم

محفلین
لیکن یہ تو صرف ایک ایک جملہ کر کے لکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بولتے جائو اور یہ ساتھ ساتھ لکھتا جائے۔ اس طرح اس کی افادیت کافی محدود ہے۔ لیکن بہر حال پہلا قدم تو ہے اس شعبے میں۔
اس کی تکنیک نوٹ کی ہے؟ یہ ہمارے منھ سے ادا کردہ لفظ میں شامل ہر حرف کو علیحدہ نہیں شناخت کرتا بلکہ اس کی ڈیٹا بیس میں پورے لفظ سٹور کیے گئے ہیں جن سے ہماری آواز کسی حد تک میل کھا جائے تو یہ اس سے ملحقہ کریکٹر کی سٹرنگ وہاں لگا دیتا ہے۔ اس کی ڈیٹا بیس میں بعض اشعار کے پورے کے پورے مصرعے بھی سٹور کیے گئے ہیں مثلاً میں بولا
بوئے جوئے مولیاں آید ہمے
تو اس نے یہ پورا مصرع لکھ دیا
البتہ اس نے پنجابی کا چھوٹے سے چھوٹا لفظ بھی بالکل غلط لکھا
 
لیکن یہ تو صرف ایک ایک جملہ کر کے لکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بولتے جائو اور یہ ساتھ ساتھ لکھتا جائے۔ اس طرح اس کی افادیت کافی محدود ہے۔
میری رائے میں اس سے اتنا فرق نہیں پڑتا۔ افادیت پھر بھی بھرپور ہے۔ میں نے پیرا گراف بھی لکھے اور شاعری بھی لکھی۔ ہاتھ سے ٹائپ کرنے کی نسبت کافی کم وقت لگا۔ اور اگر میں اندازاً یہ کہوں تو مبالغہ نہیں ہو گا کہ میری اوسط چار سے پانچ جملے فی غلطی رہی۔
اور بہتری کی گنجائش تو بہرحال موجود رہتی ہے۔ لیکن پہلے قدم کے لحاظ سےنتائج کافی حوصلہ افزاء ہیں۔
 
ابو ہاشم

محفلین
بوئے جوئے مولیاں آید ہمے
لیکن یہ تو اردو نہیں
کہنا یہی چاہتا تھا کہ جس طرح ترسیمے بنا کر پہلے پہلے اردو کے فانٹ بنا کر گزارہ کیا گیا بعد میں حرفی بنیاد پر فانٹ بنے (بنا) اسی طرح اس سافٹ ویئر میں پورے پورے لفظ سٹور کیے گئے ہیں انفرادی آوازیں نہیں۔ اگر جنوبی ایشیائی لہجے میں انفرادی آوازوں کے ذریعے لکھائی ممکن ہو تو ایک تو سافٹ ویئر کا حجم کم ہو سکتا ہے اور دوسرے مسلسل بولتے ہوئے کمپیوٹر کا لکھتے جانا ممکن ہے اور تیسرے یہاں کی بہت سی زبانیں لکھی جا سکیں گی
 
Top